ڈیرہ مراد جمالی: نصیر آباد کے علاقے نوتال کے قریب قومی شاہراھ پر پولیس کی موبائل گاڑی الٹ گئی ایک قیدی جاں بحق ہو گیا جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ قیدی شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اظہر شہزاد کا ٹراما سینٹر کا دورہ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور قیدیوں کی عیادت کی حادثہ اس وقت پیش آیا جب پولیس قیدیوں کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد واپس لے جارہے تھے کہ پولیس موبائل گاڑی کا ٹائر اچانک برسٹ ہوگیا جس سے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں قیدی حبیب اللہ ولد جان محمد قوم گورشانی موقع پر جانبحق جبکہ قیدی حیردین قوم گورشانی۔
قیدی علی محمد عرف چھلا بگٹی۔قیدی علی دوست پولیس ملازمین ڈرائیور وحید علی بھنگر نیاز علی رند شدید زخمی ہوگئے جنھیں سول منتقل کردیا گیا جبکہ نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اظہر شہزاد ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی کے ہمراہ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور قیدیوں کی عیادت کی اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ایاز جمالی نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ زخمی ہونے والے قیدیوں اور پولیس اہلکاروں کو ٹراما سینٹر میں بر وقت طبی امداد دی گئی ۔