|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2021

کوئٹہ: اسلامیہ جمہوریہ ایران کے جنرل کونسل جنرل آقائے حسن درویش وند نے کہا ہے کہ پاک ایران دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایرانی قونصلیٹ تمام عملی اقدامات اٹھا رہا ہے دو طرفہ تجارت سے دونوں برادر اسلامی ممالک کے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابسطہ ہے ۔

بلوچستان ٹائلز ایسوسی ایشن کے قانونی تجارت کو فراغ دینے میں کردار کو خراج تحسن پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ٹائلز ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد حفیظ کاکڑ نے ایرانی ٹائلز کے کاروبار کو درپیش مسائل سے ایرانی کونسل جنرل کو آگاہ کیا ،کونسل جنرل آقائے حسن درویش وند نے کہا کہ تاجروں کیلئے۔

ایرانی ویزا کے اجراء میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور ویزے کے اجرا ء کوآسان تر بنانے کیلئے قونصلیٹ کے عملے کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں اس کے باوجود اگر ٹائلز کا کاروبار کرنے والوں کو کسی قسم کی مشکل درپیش ہو تو وہ اپنی ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے قونصلیٹ میں متعلقہ شعبے سے رابط کر سکتے ہیں۔

آخر میں بلوچستان ٹائلز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدراور جنرل سیکرٹری نے ایرانی کونسل جنرل کو سوئنیر پیش کیا۔ اور وفد کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر کونسل جنرل کا شکریہ ادا کیا۔ ظہرانے میں ایرانی قونصلیٹ کے دیگر احکام اور ایسوسی ایشن کے عہداروں نے بھی شرکت کی۔