|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2021

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما بابر یوسفزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 23 مارچ 2021 کو یوم پاکستان نہایت جوش و خروش سے منایا جائے گا 23 مارچ یوم تجدید عہد وفا کا دن ہے۔

اس دن قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اور یہ عہد کیا گیا تھا کہ ہم ایک آزاد ملک حاصل کرکے ہمیشہ اس ملک کی حفاظت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے پاکستانی قوم کو آج پھر ایک دفعہ 23 مارچ 1940 کے جذبے کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور پاکستانی قوم اپنے وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لئے اپنی تمام کوشیشوں کو بروئے کار لائے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے بھارت نے دو سال سے کشمیریوں پر ظلم کے جو پہاڑ توڑے ہیں بھارت کو ان کا جواب دینا ہوگا دو سال سے کشمیریوں پر بنیادی سہولیات زندگی سمیت ہر قسم کی پابندی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں کالے قانون کو زبردستی مسلط کرکے کشمیریوں کی آواز کو زبردستی دبانے کی بھارتی کوشیش ناکام ہوچکی ہے کشمیریوں نے جس طرح بھارت کے کالے قانون اور زبردستی مقبوضہ کشمیر ہر قبضے کے خلاف جو جدوجہد کی پر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں پر فخر کرتا ہے ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم کی انتہا کی ہے۔

اس کی مثال ہلاکو خان کے زمانے میں بھی نہیں ملتی کشمیری نوجوانوں کو جبرآ اغوا کرکے تشدد کیا جارہا ہے ہزاروں کشمیری نوجوان کو اب تک اغواء کیا جاچکا ہے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سمیت تمام زرائع ابلاغ پر مکمل پابندی ہے بابر یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ 23 مارچ کو پورے بلوچستان میں پاکستان سے اور کشمیری بھائیوں ، بہنوں سے یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی جائیں گی۔