کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ اشیاء خوردونوش ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی زندگی مزید اجیرن بنا کر رکھ دی ہے ،سلیکٹڈ حکمرانوں کی جانب آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کی تیاریوں کی پاکستان پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ سلیکٹڈ اورنا اہل حکمرانوں نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے۔
ملک میں مہنگائی کے نہ ختم ہونے والے طوفان نے عوام کو دو وقت کی روٹی کا محتاج کرکے رکھ د یا اشیاء خوردوخوش ، بجلی ،گیس اوردیگر اشیاء کی قیمتوں میں کئی سو گنا غریب اور ملازمت پیشہ افراد کے ساتھ سنگین مذاق ہے نا اہل حکمران موجودہ مہنگائی کا ذمہ دار بھی سابق حکمرانوں کو ٹھہرا کر بری الذمہ ہونے کی کوششیں کررہے ہیں لیکن عوام باشعور ہیں وہ جانتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کس نے کی ہے۔
حاجی علی مدد جتک نے حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کی تیاریاں کر رہی ہے جس سے عوام کو 934ارب روپے سے زائد کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 5.65روپے فی یونٹ کی منظوری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا شروع دن سے یہ موقف رہا ہے کہ موجودہ سلیکٹڈ اور نااہل ملک کو آئی ایم ایف اور غیر ملکی اداورں کے پاس گروی رکھنے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں آج ہمارا یہ موقف سچ ثابت ہورہا ہے یہ نااہل حکمران ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر ملک سے فرار ہوجائیں گے۔