کوئٹہ: بی اے پی کے مرکزی رہنمائی صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو بلوچستان کی حقوق کی حصول اورصوبے کی ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کوشاہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں غربی کواس زیارت سے تعلق رکھنے والے عبدالمالک کاکڑ، عبدالخالق کاکڑ۔
شکیل احمد کاکڑ، ظہور احمد کاکڑ، عبدالباری کاکڑ اور محمد نسیم کاکڑ نے اپنے اپنے خاندان سمیت علی آغا کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام سے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان نئے شامل ہونے والوں نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی قیادت اور کارکردگی سے متاثر ہوکر شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے بہت دیر کی ہے۔
ہمیں تو پہلے ہی حاجی نورمحمد خان دمڑ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہے کیونکہ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے انتہائی مختصر مدت اتنے ترقیاتی کام اور عوام کو روزگار سمیت دیگر اہم درینہ مسائل حل کئے جوکہ مذہبی جماعت نے اپنے کئی دیہائیوں حکومت کرنے کے باوجود حل نہیں اور عوام کو اسلام کے مقدس نام پر بے وقوف بناکر اپنا حکمرانی کررہے تھے۔
حالانکہ اس وقت حلقہ انتخاب صرف ایک ضلع پر مشتمل تھا جبکہ اب حلقہ انتخاب دو اضلاع پر مشتمل ہے۔ جوکہ ایک وسیع اور بلوچستان میں سب سے بڑا حلقہ ہونے کے باوجود صوبائی وزیر نے دونوں اضلاع کی ترقی کیلئے جو کام کئے ہے۔ماضی میں انکی مثال نہیں ملتی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی قیادت میں صوبے بلکہ بھر میں تیزی سے فعال ہورہی ہیں ۔
اور بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے نئے شامل ہونے والوں کا پارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اپنے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع میں بلاتعصب رنگ ونسل زبان زئی ، خیلی اور قومیت سے بالاتر ہوکر کام کئے ہے اور کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان نے جب وزرات اعلیٰ سنبھالا تو بلوچستان گوناگوں مسائل سے دوچار تھا مختلف چیلنجز درپیش تھے۔
لیکن وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ تمام چیلنجز کا جوان مردی سے مقابلہ کرتے بلوچستان کو مسائل نکال کرکے صوبے کو ترقی کی راہ پرگامزن کردیا ہے اور بلوچستان بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے اور اربوں روپے کے بڑے بڑے میگا پروجیکٹ صوبے کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے منظور کرائے جن کی تکمیل سے صوبے سے بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا اور استفادہ حاصل کرینگے۔
صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ عوام سے بلند وبانگ دعویں عملی کام کام پر یقین رکھتے ہے اور ہمارے ترقیاتی منصوبے ماضی کی طرح فائلوں میں نہیں بلکہ زمین پر نظر آرہی ہیں انہوں نے کہاکہ اب وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان کے تمام پسماندہ علاقوں کی پسماندگی ختم کرکے ترقی کی راہ پرگامزن کرینگے۔