کراچی: رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔شہر قائد میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا۔ کراچی میں ٹماٹر ایک بار پھر 100 روپے کلو تک پنچ گیا۔
جبکہ آلو اور پیاز کی قیمت بھی 30 روپے کلو سے 50 روپے کلو پر پہنچ گئی۔گائے کا گوشت 700 روپے کلو سے بڑھ کر 740 روپے کلو پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
اور مرغی کا گوشت 350 روپے کلو سے بڑھ کر 370 روپے کلو پر پہنچ چکا ہے۔کراچی میں پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایک درجن کیلے کی قیمت 100 روپے اور سیب 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔