|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2021

کوئٹہ+اندرون بلوچستان: ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم داخل، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا بیلہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے سیلابی ریلے گزرنے کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ پر زیر تعمیر کو نقصان پہنچنے سے ٹریفک معطل 24گھنٹوں کے دوران زیارت میں 19جبکہ کوئٹہ سٹی میں 6ملی میٹر بارش ریکا رڈ کی گئی، بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو بلوچستان کے شمالی و وسطی علاقوں میں اندھی،تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں 19،کوئٹہ سٹی میں 06، کوئٹہ سمنگلی میں 01،لورالائی میں 06،قلات میں 05، خضدار، ژوب، مسلم باغ میں 04،مستونگ، پشین میں 03، سبی میں 01 ملی جبکہ دالبندین اور بارکھان میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ آج پیر کو بھی شمالی بلوچستان کوئٹہ،ژوب،زیارت،چمن، قلعہ سیف اللہ،سبی، بارکھان، قلات، خضدار اور نوکنڈی میں اندھی تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے اس دوران بعض مقامات پر ژ الہ باری بھی ہوسکتی ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے بعد موسم میں خنکی پیدا ہو گئی ہے دوسری جانب بار ش کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور نکاسی آب کے مسائل نے سر اٹھانا شروع کر دیا۔

وادی کوئٹہ میں بارش کے بعد شہر کے مختلف علا قوں میں صفائی اور نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا بار ش کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں کچرا اور بارش کا پانی جمع ہو گیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شہر میں صفائی کا عملہ غائب رہا، نوکنڈی و گردونواح میں تیز ہواؤں کیساتھ گرج چمک کی بارش،موسم خوشگوار ہوگیا،گزشتہ رات کو نوکنڈی و گردونواح میں گرج چمک کیساتھ تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہوئی۔

جس سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ کر موسم خوشگوار ہوگیا تاہم کہیں سے بھی جانی مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔دوسری جانب بار ش کے بعد کوئٹہ کے شہر کے چا ر ایئرپورٹ فیڈ ر، دارم فیڈر، تکتو او ر کلی عمر فیڈرز ٹرپ کر گئے جسکی وجہ بیشتر علا قوں کو بجلی کی فرا ہمی معطل رہی بجلی کی فر ا ہمی معطل ہونے سے علا قہ مکینوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سا منا کرنا پڑا شہریوں نے مطا لبہ کیا کہ بارش کے بعد بجلی کی بند ش معمول بن گئی ہے۔

کیسکو حکام نوٹس لیں اور صارفین کو مشکل سے نجات دلائیں۔بیلہ کے پہاڑی علاقوں میں بارش کے سیلابی ریلے گزرنے کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ بیلہ نمی چیک پوسٹ کے قریب زیر تعمیر پل کو نقصان پہنچنے سے شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند رکردیا محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کے بعد لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مظفرآبادم، ساہیوال، بورے والا ویہاڑی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ج۔

س کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں بارش ہونے کے امکانات ہیں جس کے باعث درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا جبکہ پشاور سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بھی گرچ چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔