کوئٹہ: بی این پی کے مرکزی رہنماء اور ممتاز قانون دان ایڈووکیٹ ساجد ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے کہ متعدد لاپتہ افراد کو پشاور جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
اگر اسی طرح سے بلوچستان کی جیلوں میں بھی لاپتہ افراد کو منتقل کیا جاتا ہے تو لاپتہ افراد کے اہل خانہ مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ہم ان لوگوں کا معاملہ عدالتوں میں اٹھائینگے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے لاپتہ افراد کے لئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے ، میں 2012 سے لاپتہ افراد کے معاملے پر خاموش نہیں رہا اور سالوں یہ مقدمہ سپریم کورٹ میں لڑتا رہا ہوں لہذا اب بھی میں خاموش نہیں رہوں گا۔