کوئٹہ: ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان اظہر اکرام نے کہا ہے کہ سریاب روڈ میں تین بچوں کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے عدالت نے ملزم کی تین روزہ ریمانڈ دی ہے، تفتیش میں گرفتار ملازمہ ملوث نہیں پائی گئی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرام و دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرام نے کہا کہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر 15 مارچ کو افسوسناک واقعے میں تین بچوں کے گلے کاٹے کر قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا گیا تھا۔
جن میں سے ایک کو بروقت طبی امداد ملنے پر بچالیا گیا ۔15 مارچ کو سریاب میں قتل کئے جانے والے بچوں کے ملزمان کی تلاش میں 2 رکنی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے 5 دن کے اندر ملزم کو سبی سے گرفتار کر لیا ڈی آئی جی پولیس نے بتایا کہ ہسپتال میں زیرے علاج بچی بول نہیں سکتی مگر شک کی بنیاد پر کچھ لوگوں کی تصویر دیکھائیں جن میں ملزم اقبال کو بچی نے شناخت کر لیا۔
ٹیم نے سبی میں ملزم کے گھر پے چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا ہے۔ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرم نے بتایا کہ گھر کی دیواروں اونچی ہیں جس سے اس بات کااندازہ ہوا کہ ملزم گھر کے دروازے سے داخل ہوا ملزم سے ابتدائی تفتیش کے ذریعے معلوم ہوا ملزم اور بچوں کے اہل خانہ کی کوئی چپقلش چل رہی تھی جس پر ملزم نے انتہائی قدم اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ 15 تاریخ کا کیس ہے ہم نے 20 تاریخ کو ملزم گرفتار کرلیا ہے۔اس کیس کوقانونی طور چلائیں گے۔اس کیس میں ججز صاحبان سے درخواست کرینگے کہ اس کیس کو جلد نمٹایا جائے۔
ملزم اقبال والدین کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا۔ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرام نے کہا کہ ملزم اقبال نے جرم کاباعتراف کیا ہے۔ریمانڈ میں ملزم سے مزید تفتیش کررہے ہیں ملزم کو سبی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اب تک کے تفتیش سے ملازمہ ملوث نہیں پائی ہے۔