|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2021

گوادر: ایم این اے لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی نے گوادر میں منعقدہ سمینار سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ گوادر میں یونیورسٹی آف گوادر کے قیام میں بلوچستان کے موجودہ گورنر رکاوٹ ہیں انہوں نے کہا کہ حالانکہ ایکٹ بھی پاس ہوچکا ہے۔

لیکن اس کے باجود گورن بلوچستان یونیورسٹی آف گوادر کے قیام کی راہ میں رکاوٹ بنا ہے واضح رہے کہ گوادر میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد یکم ستمبر2016میں اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے رکھا ہے۔

لیکن پانچ سال گزرنے کے بعد بھی گوادر میں یونیورسٹی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا جبکہ وزیراعلی بلوچستان میرجام کمال خان پہلے ہی فرما چکے ہیں کہ گوادر میں یونیورسٹی بنانے کی ضرورت نہیں کیونکہ تربت میں پہلے سے یونیورسٹی موجود ہے۔