لورالائی: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ قائد جمعیت اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان قائدانہ صلاحیتوں کے حامل ملک کے زیرک لیڈر ثابت ہو گئے ہیں ملک کو موجودہ نازک صورتحال سے نکالنے میں وہ ضرور کامیاب ہونگے بعض وفاقی وزراء انکے کردار کشی سے اپنے اپکو عوام اور ملک میں شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔
یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت جانے کی تیاری کر رہی ہے ملک میں ائی ایم ایف کے کہنے پر بجلی کے نرخوں میں 884 ارب روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کے فیصلے کو پی ڈی ایم کسی صورت تسلیم نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن میں بجلی بلز جلایا کرتے تھے اور اسے ظلم سمجھتے تھے لیکن آج وہ قوم کو ائی ایم ایف کے اگے زبح کرنے جارہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنا نام یوٹرن خان رکھ لینا چاہیے وہ ماضی کی ہر بات پر یوٹرن لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر پی پی پی نے لانگ مارچ کے ساتھ اسمبلیوں سے استعفوں کا جلد کوئی فیصلہ نہ کیا تو پی ڈی ایم کی باقی نو جماعتیں اس حوالے سے اپنا الگ پلان تشکیل دینگے حکومت کو ہم مزید ہم ایک دن کیلئے بھی برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت نے سٹیٹ بنک ایف بی آر کو ائی ایم ایف کا زیلی ادارہ بنا دیا ہے ۔
جو ہم پر ظالمانہ ٹیکسز لگاکر قوم کو زندہ مارنے کی سازش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں حکومت اختلافات پیدا کرنے کی مزموم سازش کر رہی ہے لیکن اسمیں بھی حکومت کو شرمندہ ہونا پڑیگا پارٹیوں میں جمہوری اختلاف ہو تا ہے اور ہر جماعت کی اپنی پالیسی اور طریقہ کار ہے حکومت فیل ہو چکی ہے عزت سے عمران خان گھر نہ گئے تو پھر انھیں عوامی طاقت سے نکال باہر کرینگے ۔
انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن سے ہی ملک موجودہ سیاسی دلدل سے نکل سکتا ہے ملک آج معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہے مہنگائی اور بے روزگاری سے سفید پوش طبقہ پریشان ہے ملک میں ڈاکٹرز تاجرز اور عوام سب نااہل حکومت سے پریشان ہیں پی ڈی ایم صوبے اور مرکز میں ملازمین کے جاری احتجاج کی مکمل حامی اور انکی بھر پور حمایت کرتے ہیں ۔