|

وقتِ اشاعت :   March 23 – 2021

حب۔کوئٹہ ٹو کراچی چلنے والی مسافر کوچ مالکان کا احتجاج سندھ اور بلوچستان کو ملانے والی قومی شاہراہ بلاک کردیا کوچ مالکان اور ڈرائیور نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اورسندھ رینجرز کے ناروا سلوک کا گلہ کررہے ہیں,

کہ ائے روز ہمارے ڈرائیورز کے ساتھ بتمیزی اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اس موقع پر ممتاز ٹرانسپورٹر حاجی داد محمد اچکزئی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کی قومی شاہراہ پر قائم رینجرز چیک پوسٹ کی بدمعاشیاں انتہاءبڑھ گئی ہے گھنٹوں گھنٹوں بسیں روکتے ہیں جس سے بسوں میں سوار مسافر بیزار ہوجاتے ہیں چیکینگ کرنے پر ہمارا اعتراز نہیں ہے لیکن چیکنگ کا عمل تیز کرنے کا جب کہتے ہیں تو اہلکار بس ڈرائیوروں اور کلینروں کو مارتے ہیں سندھ حکومت اس پر ایکشن لے