|

وقتِ اشاعت :   March 23 – 2021

کوئٹہ: ‏وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے خیبر پختون خواہ کے 100 کے قریب لاپتہ افراد کو منظر عام پر لانے کے حکومتی عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی اور مثبت عمل ہے۔

جیسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت بلوچستان،سندھ اور پنجاپ سے لاپتہ افراد کی بازیابی کو بھی یقینی بناکر لاپتہ افراد کی اہلخانہ کو ذہینی کرب و اذیت سمیت دیگر مشکلات سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔