کوئٹہ:آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان گولڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کاکہناتھا کہ پاکستان کی نوعیت پر سترہ سال بعد ایک بڑا ایونٹ کررہے ہیں۔
ہماری کوشش ہے ہر دو ماہ بعد قومی سطح پر ایسے بڑے ایونٹ منعقد کرائیں عوام اور فیملیز آئیں وہ کوئٹہ میں اس ہاکی کے ٹورنامنٹ کو انجوائے کریں ہماری ترجیح صرف گوادر اور کوئٹہ نہیں بلکہ پورا پاکستان ہے۔ تقریب میں تقریب میں مشیر کھیل و امور نوجوانان اور صوبائی وزراء اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔