|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2021

بسیمہ: بسیمہ میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال و احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی بسیمہ کے مختلف شاہراہوں ہوتا ہوا واپڈا آفیس پہنچ کر شدید نعرہ بازی کی بعد ازاں لیویز تھانہ گئے ۔

انتظامیہ نے اپنے دفتر کا مرکزی بند کر دیا تو مظاہرین نے گیٹ کے باہر شدید نعرہ بازی کی ریلی مین چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرلی جس میں آل پارٹیز ،انجمن تاجران، زمیندار ایکشن کمیٹی ،علاقائی متعبرین نے شرکت کی ریلی کے شرکاء سے تاجر برادری کے صدر میر بالاچ خان رودینی زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر صغیر احمد محمد حسنی جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولوی محمد اسحاق تاجر برادری کے مولوی عبدالعزیز۔

تاجر برادری کے انفارمیشن سیکریٹری انیس محمد حسنی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا فوراً خاتمہ کرکے ایس ڈی او بسیمہ کو فوری ٹرانسفر کیا جائے اور کل صبح سے ہم اپنے مطالبہ حل ہونے تک سی پیک روڈ پر احتجاج کرینگے ۔

کیسکو کے رویہ کی وجہ سے تمام مکاتب فکر کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا ہے اور علاقائی معیشت شدید تباہی کا شکار ہے اور کاروبار زندگی ٹپ ہے ہم آل پارٹیز انجمن تاجران اور زمیندار ایکشن کمیٹی حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں جبری لوڈشیڈنگ کا فلفور خاتمہ کیا جائے اور ایس ڈی او واپڈا کو بسیمہ سے ٹرانسفر کیا جائے۔