|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2021

حب: صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہاکہ بلدیاتی حلقوں میں ترقیاتی کام اب رک نہ سکے گیں حب شہر کی وسط سے گزرنے والے برساتی نالے کا کام جاری ہے۔

اگلے دو ماہ سے چھ ماہ تک کم سے کم 20 کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم سے حب کی مختلف گلی محلوں میں نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر، واٹرسپلائی، کے مزید ترقیاتی کام ہوں گے جبکہ نیو لیبر کالونی حب (300) کوارٹرز کی سیوریج لائن کیلئے ایک کروڑ روپے مختص کرکے سیوریج لائن کی فوری سروے کی ہدایت کردی ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے اپنی رہائش گاہ بھوتانی ہائوس کراچی میں سابق کونسلر حب علی اصغر چھٹہ، علاقہ معززین محمد اکبر شاہوانی، وزیر خان مری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق نیولیبر کالونی حب کے معززین کے وفد سابق کونسلر علی اصغر چھٹہ، محمد اکبر شاہوانی۔

وزیر خان مری، گلزار خان مری، محمد حیات رند، ولی خان مری، حاجی یحیی مینگل، حفیظ اللہ کھوسہ، علی حسن مری نے صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی سے بھوتانی ہائوس کراچی میں اہم ملاقات کی اور لیبر کالونی کی سیوریج لائن سمیت، واٹرسپلائی کی بندش، روڈز، شادی حال، ڈسپنسری، کی خستہ حالی جیسے اہم مسائل کے حل کیلئے تبادلہ خیال کیا۔

اور صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کو لیبر کالونی حب آمد کی دعوت دی اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ صوبے بھر کی طرح حب، لسبیلہ کے بلدیاتی حلقوں میں بنیادی ترقیاتی کام اب رک نہ پائیں گے حب شہر کی وسط سے گزرنے والے برساتی نالے کا کام جاری ہے اگلے دو سے چھ ماہ تک کم و بیش 20 کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم سے حب شہر کی مختلف گلی محلوں میں نکاسی آب۔

سڑکوں کی تعمیر، واٹر سپلائی، کی نئی اسکیمیں شروع ہوں گی جبکہ نیو لیبر کالونی حب 300 کوارٹرز کی سیوریج لائن کیلئے ایک کروڑ روپے مختص کرکے میونسپل کارپوریشن حب کو لیبر کالونی کی سیوریج لائن کی فوری سروے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری زمہ داری ہے کسی حد تک کمی پیشیوں کے باوجود کافی حد تک عوامی مسائل حل کررہے ہیں اور بھت جلد لیبر کالونی حب کا دورہ کروں گا۔