کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق ایم این اے ممبران مرکزی کمیٹی میررئوف مینگل وچیئرمین جاوید بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی کی قومی جدوجہد میں عوام کی شمولیت اس حقیقت کا ثمر ہے کہ بی این پی بلوچستان کی حقیقی سیاسی جمہوری پارٹی اورسرداراخترجان مینگل نجات دہندہ ہے۔
تربت میں پارٹی میں جوک درجوک پارٹی میں عوام کی شمولیت پارٹی کیساتھ تربت میں ڈاکٹرعبدالغفوربلوچ میرحمل بلوچ میجرجمیل بلوچ شئے نذیراحمدبلوچ قاسم دشتی ودیگرپارٹی قائدین کی قابل عمل جدوجہدہے تربت مکران میں بی این پی پرعوامی اعتمادمیں روزبروزاضافہ ہورہاہے جبکہ سرکاری جماعتوں کی سیاسی رشوت مفادات کی ریل پیل کیبرعکس بی این پی کی جدوجہدمیں شمولیت سے بخوبی اندازہ ہورہا ہے۔
کہ بی این پی بلوچستان کی سیاسی معاشی قومی جغرافیائی علمی حقوق کیلئے حقیقی جمہوری جدوجہدکررہی ہیمکران بلوچستان کی سیاسی حب ہے جس کاسیاسی کرداربلوچستان کیحالات پراثراندازرہتی ہے جوسیاسی قیادت قومی وژن اورمستقبل کے چیلنجزکیلئے ہمیشہ اہمیت رکھتی ہے بی این پی کی مقامی قیادت کی شب وروزمحنت لگن پارٹی کیلئے کافی سودمندثابت ہورہی ہے۔
جس سے ناقدین ناخوش ہے اورمنفی پروپیگنڈہ غیرجمہوری وغیرسیاسی اورمصنوعی قوتوں کوتقویت دینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن عوامی اظہاراورپارٹی پربھرپوراعتمادکیساتھ قربت پارٹی کی سیاسی جمہوری قومی وحصول موقف کی عوامی تائیدہے جوسترسالہ جبراستحصال کیخلاف شہداء کی قربانیوں اورجدوجہدکی ثمرات ہیں۔