کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کابینہ پارلیمانی پارٹی مرکزی عہدیداران ضلعی صدور جنرل سیکرٹریز کامشترکہ اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی ارباب ہاس میں منعقد ہوااجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال صوبے کے حالات تنظیمی امور سے متعلق سیر حاصل بحث ہوئی اجلاس میں سنیٹ انتخابات میں پارلیمانی پارٹی کی جانب سے کامیاب حکمت عملی کو سراہتے ہوئے۔
نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی کے انتخاب کو درست سیاست برحق موقف جراتمندانہ قیادت کا عکاس قراردیاگیااور اس امید کااظہار کیا گیا کہ نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی ایوان بالا میں مظلوم عوام کی آواز بن کر ان کے دیرینہ مسائل کے حل حقیقی جمہوریت کے قیام آئین کی بالادستی جمہور کی حکمرانی کیلئے موثر اور رہنما کردارادا کرینگے ۔
اجلاس میں اس عہد کا اظہار کیا گیا کہ پارٹی صوبہ بھر میں ایک سیال سیاسی جمہوری نمائندہ قوت کے طور پرہر فورم پر بھرپور حق نمائیندگی اداکرتی رہیگی اور کسی سطح پر بھی کارکنوں اور عوام کو مایوس نہیں کیا جائیگا اجلاس میں ترقیاتی سکیمات ملازمتوں بارے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئیں جو صوبائی وزیر انجنئیر زمرک خان اچکزئی صوبائی مشیرملک نعیم خان بازئی صوبائی نائب صدر رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ پر مشتمل ہوگی جس میں تمام ضلعی صدور جنرل سیکرٹریز اورہر اس ضلع سے تعلق رکھنے والے صوبائی کابینہ مرکزی کابینہ کے عہدیداران کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
کمیٹی کیارکان متفقہ فیصلوں کی روشنی میں ترقیاتی سکیمات ملازمتوں بارے سفارشات مرتب کرتے ہوئے ان کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی دراز عمری جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئیں جبکہ عوامی نیشنل۔
پارٹی صوبہ پشتون خوا کے سابق صوبائی ترجمان صدرالدین خان مروت پارٹی کے سابق مرکزی صدر اجمل خان خٹک کی بیوہ ضلع جعفر آباد کے ضلعی صدر نورمحمد بھنگر کے بڑے بھائی کے وفات پر تعزیت کااظہار مرحومین کی درجات بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی گئیں دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں چمن بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز قابل گرفت عمل قرار دیاگیا ۔
بیان میں کہا گیاکہ بے گناہ نہتے عوام کے زندگیوں کو گل کرنا کسی مذہب میں جائز نہیں انتہا پسندی اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ملک کے تمام سیاسی قومی قیادت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی متفقہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر من وعن عمل درآمد کے سوا کوئی چارہ کارباقی نہیں رہا۔
بیان میں شہدا کے لواحقین سے دکھ درد کی اس گھڑی اظہار ہمدردی انکی درجات بلندی زخمیوں کی فوری علاج معالجہ جلد صحت یابی کیلئے دعا اورواقعے میں ملوث مجرموں کرداروں کو بے نقاب کرنے اور سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔