|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2021

لسبیلہ: جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و بلوچ بزرگ سیاسی رہنماء رئوف خان ساسولی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے جنگلوں کا روپ دھار لیا ہے جہاں سمگلرز اور کرمنلز پناہ لتے ہیں کرپشن نے سیاسی جماعتوں اور بیوروکریسی کو کھوکھلا کردیا ہے،اس وقت میں ملک لاقانونیت عروج پر ہے اور انصاف کی دھجیاں بکھیرے جارہے ہیں۔

حب وساکران کے قدیمی گوٹھوں سے لوگوں کو بیدخل کرنا بڑا ناانصافی ہے ،لسبیلہ اور گوادر کے معاملات پر اسلم بھوتانی کی کوششیں قابل ستائش ہیں خراب صحت کے باوجود اپنے حلقہ کے لوگوں سے جڑے ہوئے ہیں یہ بات انھوں نے بد ھ کے روز حب میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر حب کے سیاسی وسماجی رہنماء سرور ساسولی اور حمد خان مگسی بھی انکے ہمراہ تھے۔

رئوف خان ساسولی نے مزید کہاکہ موروثی سیاست نے ملک میں سیاست کو ذاتی کارخانوں کی شکل دے دیا ہے سیاسی جماعتوں نے جنگلوں کا روپ دھار لیا ہے جہاں پر اسمگلرز اور کرمنلز پناہ لیتے ہیں اور الیکشن کے دوران سیاسی رہنماء عوام سے اتنے دروغ گوئی سے کام لیتے ہیں کہ اب عوام اور سیاستدانوں کے درمیان ایک بڑا خلا پیدا ہو رہا ہے۔

انھوں نے کہاکہ کرپشن نے سیاستدانوں بیورو کریسی دونوں کو کھوکھلا کردیا ہے کرپش کی وجہ سے سیاستدان جرات مندانہ فیصلے نہیں کر سکتے تو کرپٹ بیو رو کریٹس وزیروں اور مشیروں کے تابعیدار بنے ہوئے ہیں ساسولی نے کہاکہ ریاست کے ہر تنخواہ دار ریاست کی آئین اور قانون کی پاسداری کی پابندی کو اپنا فرض سمجھیں اور عوام اپنے ملک کی قانون اور آئین کی سنجیدگی سے پابندی کریں۔

کیونکہ اس وقت میں ملک لاقانونیت عروج پر ہے اور انصاف کی دھجیاں بکھیرے جارہے ہیں صحت مند انصاف کیلئے پارلیمنٹ ،تمام ادارے اور سول بیوروکریسی اپنا اپنا کردار ادا کریں کیونکہ عوام اس وقت بدحالی ناانصافی کا شکا ر ہے ہر ادارہ اپنی ذمہ داروں کو احساس کرے انھوں نے کہاکہ مکران اور لسبیلہ کے ساحلی پٹی پر آبی حیات کی جس قدر جانوں کا ضائع ہو رہا ہے۔

اس سے ماہی گیروں اور صوبے کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے اب دیکھنا ہے کہ گڈانی شپ بریکنگ کی جہازوں یا صنعتی آلودگی و فضلات سے اس قدر آبی حیات کا نقصان ہو رہا ہے اس سے محکمہ ماحولیات اور فشریز اپنی ذمہ داری کا احسا س کرتے ہوئے معاملات کو دیکھیں کیونکہ کرپشن اور رشوت خوری نے فرائض سے روگردانی پر ہر انسان کو مجبور کررکھا ہے۔

ساسولی نے مزید کہاکہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نوجوان ہے اور کام کرنے کا ہمت بھی رکھتے ہیں لیکن حب وساکران کی قدیمی گوٹھوں کو مسمار کرنا لوگوں کو انکے گوٹھوں سے بیدخل کرنا بڑا ناانصافی ہے اس مسئلے کو تحمل مزاجی سے حل کرنے کی ضرورت ہے اور گوٹھ ایکشن کمیٹی کے سربراہ سرور ساسولی اور اسکی ٹیم کو سنا جائے۔