|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2021

نو شکی: متحدہ قبائل اور آل پارٹیز نوشکی کے جاری کردہ پریس ریلیز میں برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر کے بارے وزیر اعلی بلوچستان کی عجلت چاغی اور نوشکی کے عوام کے مفادات کو نظر انداز کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان اپنی اقتدار کی تحفظ کے لئے عوامی اور اجتماعی مفادات ضروریات کو یکسر نظر انداز کر رہے ہیں برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر سے متعلق نوشکی اور چاغی کے عوام کی رائے تحفظات و خدشات کو سننے کی بجائے بزور طاقت ڈیم کی تعمیر چاہتے ہیں جو موصوف کی آمرانہ زہنیت کی عکاس ہے اور یہ سوچ ان کی اقتدار کو لے ڈوبے گی ڈیم کے مسئلہ پر ٹیبل ٹاک سے گھبرانے والے وزیر اعلی بلوچستان نوشکی اور چاغی کے سے عوام کی مفادات کی۔

سودا اور مستقبل کو تاریک کر رہے ہیں تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کریگی متحدہ قبائل اور آل پارٹیز دو اضلاع کو بنجر اور صحرا میں ہرگز تبدیل کرنے نہیں دینگے اور ہر فورم پر مکمل جمہوری اور پرامن انداز میں آواز بلند کرتے رہیں گے کسی صورت اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے ہم نے بار بار صوبائی حکومت باالخصوص وزیر اعلی بلوچستان کو مخاطب کر کے یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ صدیوں سے قدرتی نظام کے تحت نوشکی اور چاغی کے لاکھوں ایکڑ خشکابہ اراضیات کو سیراب کرنے کے۔

اس نظام کو بند کرنے کی بجائے دونوں اضلاع کے عوام کو ریلیف دی جائے مگر وزیر اعلی بلوچستان ہماری موقف سننے بجائے طاقت کی استعمال کو ترجیح دے رہے ہیں جو کسی طور پر ایک جمہوری حکمران کی شایاشان نہیں نوشکی اور چاغی گزشتہ بیس سال سے بدترین خشک سالی کا شکار ہیں دونوں اضلاع میں قحط نے پنجھے گاڑ دیئے ہیں دیہی علاقوں کے ہزاروں گھرانے ہجرت کر چکے ہیں۔

اور صورتحال میں اگر برج عزیز خان ڈیم تعمیر کی جاتی ہے تو دونوں اضلاع رہنے کے قابل نہیں رہیں گے خصوصا نوشکی صحراہ بن جائے گا اور تمام لوگوں کو ہجرت کرنا پڑیگا وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک طرف ملک میں سیاحت کی فروغ کے بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں دوسری جانب ایشیا کی خوبصورت قدرتی جھیل کی پانی کو ڈیم بنا کر روکنا چاہتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر کے خلاف گزشتہ ادوار بلوچستان اسمبلی میں قرارداد بھی منظور ہوئی ہے لیکن موجودہ حکومت صوبائی اسمبلی کے فیصلے کا احترام بھی نہیں کرتی اور وزیر اعلی اپنی عوام دشمن موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نوشکی اور چاغی کے عوام لاوارث نہیں جنھیں ایک شخص اپنی اقتدار کی خاطر لاوارث سمجھ کر اپنی مرضی کے فیصلے مسلط کرے ہم اس عوام دشمن منصوبے کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔