|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2021

تربت: ایرانی سے ملحقہ سرحدوں پر آمد ورفت میں مشکلات اور پابندیوں کے باعث ایرانی تیل کی قیمت تربت میں پانچ سو روپیہ تک پہنچ گیا ،انتظامیہ خواب خرگوش میں، ضلع کیچ میں ایرانی تیل کی قیمت آسمان تک پہنچ گئی۔

فی گیلن پٹرول کی قیمت چارسو سے پانچ سوتک پہنچ گیا ہے۔ایرانی تیل پر مختلف اوقات میں بندش اور باڈر پر جانے والے گاڈیوں کو باڈر پر ایک ایک ہفتے اور چار سے پانچ پانچ دن روکنے کی وجہ سے تربت و گردونواح میں تیل کی قیمتوں میں یکدم اضافہ ہوا، دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھا کہ کہ تربت شہر سے باھر بھاری مقدارمیں تیل سپلائی کی جارہی ہے جسکی بناء پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔

تاہم اس کی بنیادی سبب ایران سے تیل کی کم مقدار میں سپلائی ہے۔یاد ہے کہ کہ مکران سمیت بلوچستان کے چندہی اضلاع کے علاوہ اکثریتی آبادی کاگزر بسر ایرانی تیل پر ہوتاہے۔

جبکہ پاکستانی تیل توپہلے سے ناپید ہوچکی ہے۔سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ باڈروں پر جانے والے تیل بردار گاڑیوں کو روکنے کی بجائے اجازت دیں تاکہ مکران کے غریب عوام کاچولہا جل سکے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کو روکاجاسکے۔