|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2021

تربت: تربت میں موبائل نیٹ ورک کی خرابی کے خلاف تربت سول سوسائٹی اور کیچ سول سوسائٹی کا قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ، تربت سول سوسائٹی اور کیچ سول سوسائٹی کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز تربت سول سوسائٹی کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں جیز الوارد کی تربت میں خراب نیٹ ورک کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جیز الوارد کی طرف سے تربت میں مسلسل شکایت اور وعدہ کے باوجود نیٹ ورک میں بہتری نہ لانے سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، اس بارے میں کمپنی کے نمائندے نے گزشتہ مہینہ تربت آکر سول سوسائٹی نمائندوں سے نیٹ ورک کی خرابی کا اعتراف کرکے 22 مارچ تربت میں نیٹ ورک بہتر بنانے اور 50 MB اضافہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

جس پر سول سوسائٹی نے وارد کے خلاف شیڈولڈ احتجاج موخر کیا تھا، اجلاس میں وارد کمپنی کی وعدہ خلافی کے بعد کمپنی کے خلاف مکران ہائی کورٹ بنچ میں سی پی لگانے اور وکلاء سے قانونی مشاورت کا فیصلہ کیا، اس سلسلے میں بہت جلد کپمنی کو قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔