گدر: آئے روز لوگ گدر سمیت آس پاس کے علاقوں میں نایاب پرندوں و جنگلی جانوروں کی شکار میں مصروف،کئی انمول قسم کے جنگلی حیات کی تعداد میں بتدریج کمی،نوٹس لینے والا کوئی نہیں تفصیلات کے مطابق جنگلی حیات کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتی ہے۔
اور اس کے تحفظ کے لئے کام کرنا ہم سب کا فرض ہے، یہ بھی سچ ہے کہ دنیا میں جنگلی حیات کم ہوتی جا رہی ہے اور نا یاب پرندے و جانوروں کے شکار پر پابندی ہے اور انہیں شکاریوں سے بچانے کیلئے حکومتی ادارے وقتاً فوقتاً اقدامات بھی کرتے ہیں مگر افسوس یہاں گدر و آس پاس کے علاقوں میں اس کے بر عکس ہے یہاں نایاب پرندوں اور جانوروں کی مسلسل شکار جاری ہے۔
جسکی وجہ سے جنگلی حیات کی تعداد بتدریج کم سے کم تر ہوتی جا رہی ہے. ان نایاب پرندوں کا شکار کرنا ظلم ہے ان کی نسل بچانے کیلئے ان کی حفاظت ضروری ہے مگر جنگلی حیات پر عرصہ حیات تنگ ہی ہوتا چلا گیا ہے۔
حکومت وقت و ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ اس کا نوٹس لیکر گدر سمیت آس پاس کے علاقوں میں نایاب پرندوں و جنگلی جانوروں کے شکار پر پابندی لگائی جائے تاکہ ان کی نسل ختم ہونے سے بچایا جا سکے.واضع رہے کہ نایاب پرندے و جنگلی جانور نہ صرف ماحول کو متوازن رکھتے ہیں بلکہ ان سے ماحول اور بھی زیادہ خوبصورت ہوتا ہے۔