|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس نے 29 مارچ کو کوئٹہ کے ہاکی گراونڈ چوک پر دیئے جارہے احتجاجی دھرناکے شیڈول کو حتمی شکل دیدی ہے تفصیلات کے مطابق گرینڈ الائنس کے ڈپٹی کنوئنر عبدالخالق بلوچ کی صدارت میں منعقدہ ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس میں 29 مارچ کو اپنے مطالبات کے حق میں ہاکی گراونڈ چوک کوئٹہ پر دیئے جارہے ۔

احتجاجی دھرنا کو حتمی شکل دیدی ہے اجلاس میں دھرنا سے متعلق مختلف امور کا جائزہ بھی لیا گیا واضع رہے کہ بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گر ینڈ الائنس نے حکومت بلوچستا ن کو 25 فیصد ڈسپائریٹری الاونس کی ادائیگی سمیت 19 نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پہلے ہی پیش کررکھا ہے جس میں الائنس میں شامل تمام ملازمین تنظیموں کی مشاورت سے صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین کے فوری حل طلب اور دیرینہ مسائل و مطالبات کو شامل کیا گیا ہے۔

اجلاس میں تمام ملازمین تنظیموں کو دھرنا کے مقام تک آنے کے لیے روٹس دیئے گئے اور مختلف ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حکومت بلوچستان کو پیش کردہ 19 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے حل اور نوٹیفیکیشن کے اجراء تک بھر پور احتجاج جاری رہے گا ۔

اور کسی بھی صورت میں احتجاج سے دستبردار نہیں ہوںگے ا س مو قع پر کہا گیا کہ صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین اپنے حقوق کی خاطر احتجاجی دھرنا میں شرکت کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں ۔