اوتھل: کوروناوائرس کی تیسری لہرکے سبب ہندوئوں کا سب سے بڑا ہنگلاج مندر کا میلہ منسوخ کردیاگیا،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ نے شری ہنگلاج ماتاویلفیئرڈیولپمنٹ سوسائٹی کے عہدیداران کو اپنے دفتر طلب کرکے انہیں ملک بھر میں کوروناوائرس کی تیسری لہرکی بڑھتی ہوئی۔
شدت سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں ہنگلاج مندر کا سالانہ تین روزہ میلہ منسوخ کرنے کی ہدایت کی واضح رہے کہ ہنگلاج مندر کا سالانہ تین روز میلہ لسبیلہ میں ہرسال ہوتاہے جس میں ملک بھرسے اقلیتی زائرین شرکت کرتے ہیں جبکہ بیرون ملک سے بھی سینکڑوں یاتری شرکت کرتے ہیں۔