|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2021

تربت:  سیاسی و معاشی بحران سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہورہاہے جس مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن، سینیٹر کہدہ اکرم دشتی نے ناصر آباد تحصیل کے پارٹی اجلاس میں کیا، نیشنل پارٹی تحصیل ناصر آباد کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر مشکور انور بلوچ ایڈوکیٹ کے ناصر آباد میں منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان خصوصی سینیٹر میر کہدہ اکرم دشتی تھے، اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہدہ اکرم دشتی نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ و آئین کی بالادستی، ووٹ کو عزت اور ملک میں حقیقی جمہوری نظام کی بات کرتے ہیں اور اس ملک کے بنیادی مسائل کا حل بھی اسی نظام میں جس کے لئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کررے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر مشکور انور بلوچ ایڈوکیٹ نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ وہ عوام دوست و قوم دوست جمہوری جماعت ہے، نیشنل پارٹی کے اکابرین نے ملکی آئین کی تشکیل، اٹھارویں ترمیم اور جمہوری جدوجہد میں جو کردار ادا کئے ہیں انکی بلوچ تاریخ میں نظیر نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں سیاسی خلا پیداہوا ہے اس خلاء کو پر کرنے کے لئے سیاسی کارکنوں کو دن رات محنت کرنا ہوگا، موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ پارٹی کارکن پارٹی پروگرام، پالیسیوں اور پارٹی فلسفہ کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا سیاسی و قومی کردار ایمانداری کے ساتھ ادا کریں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او پجار کے وائس چرمین بوھیر صالح بلوچ نے کہاکہ تنظیم کو فعال اور متحرک بنانے کے لئے اہم و بنیادی کردار یونٹ و تحصیل کا ہوتا، پارٹی و تنظیم کو فعال اور متحرک بنانے کے لئے یونٹوں کو فعال بنانا ضروری ہے۔

اجلاس سے ضلعی جنرل سیکریٹری فضل کریم، ڈپٹی جنرل سیکریٹری انور اسلم بلوچ، تحصیل صدر واجہ برکت، ڈاکٹر طارق، واجہ ظفر ناصر ، زبیر ناصر، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ولی جان زعمرانی، حفیظ بلوچ، واجہ امیر، احمد علی، حاصل مہر اور کہدہ نواب نے خطاب کیا۔