|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2021

خضدار:  ڈائریکٹر جنرل لیویز بلوچستان مجیب الرحمن قمبرانی نے کہا ہے کہ لیویز فورس اپنی مثالی کارکردگی کی بنیاد پرنمایاں مقام حاصل کرچکی ہے خدا کرے یہ امتیاز تا ابد قائم و دائم رہے لیویز فورس خضدار کی مثالی اورشاندار کردار نے نہ صرف اپنا بلکہ اپنے آفیسرز کا سرفخر سے بلند کیا ہے اٹھارہ مارچ کو باغبانہ میں اغوا کاروں کو جس جرا ت اور بہادری سے نہ صرف پسپا کیا بلکہ مغویوں کو بازیاب کرکے ایک اغواکار کو منتقی انجام تک پہنچایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیویز ٹریننگ سینٹر خضدار میں اٹھارہ مارچ کو باغبانہ میں لیویز کارروائی میں حصہ لینے والے بہادر لیویز اہلکاروں میں تعریفی تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل احمد بلوچ لیویز ٹریننگ سینٹر خضدارکے کمانڈنٹ کرنل(ریٹائرڈ) محمد انور ایکسیئن محکمہ مواصلات و تعمیرات فاروق مینگل ایس ڈی او لیاقت بلوچ نائب تحصیلدار محمد اشرف میجر رسالدار خلیل احمد ڈسٹرکٹ لیویز انچارج علی اکبر لیویز سپرنٹنڈنٹ محمد رفیق سمیت لیویز اہلکار وں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ڈائریکٹر جنرل لیویز بلوچستان نے کہا کہ لیویز فورس کی کارکردگی میں مزید بہتری اور استعداد کار میں وسعت دینے کے لئے کئی اہم اقدامات کئے جا رہے ہیںجن میں شعبہ تفتیش کو جدید طرز سے ہم آہنگ کرنے کے لئے بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کے ساتھ دو سالہ معاہدہ بھی طے پایا ہے جس کے تحت تفتیشی افسران کو بنیادی اور تیکنیکی ٹریننگ دی جائے گی تاکہ تفتیش کے دوران قانونی امور سے متعلق مہارت حاصل ہو علاوہ ازیں پاکستان آرمی کے تعاون سے بنیادی تربیت (ایس ایس جی )کمانڈو ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔

خضدارلیویز فورس کو شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ان کی حوصلہ افزائی کے لئے کور کمانڈر بلوچستان کی جانب اٹھارہ مارچ کوباغبانہ کے مقام پر بروقت اور نہایت بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیویز اہلکاروں نے تین اغوا کاروں کا گھیرائوکرکے نہ صرف مغویوں کو بازیاب کیا بلکہ ایک اغوا کار کو بھی جان سے مارکر ثابت کیا کہ مجرم آئندہ جرم کرنے سے قبل یہ سوچے گا کہ انجام کیا ہوگا کارروائی میں شریک اہلکاروں کے لئے شاباشی اور ایک لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا جس کے لئے ہم ان کی جانب سے لیویز اہکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے پر احسان مند ہیں مجیب الرحمن قمبرانی نے لیویز اہلکاروں اور افسران سے خطاب میں کہا کہ صوبائی حکومت لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا خواہاں ہے اس لئے لیویز ٹریننگ سینٹر خضدار کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں جن میں مسجد آڈیٹوریم سپورٹس کی سہولتیں طبی مرکز صحت کے منصوبے شامل ہیں۔