|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2021

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے بلوچستان کے ہر فرد کو ہیلتھ کوریج کے تحت طبی سہولیات فراہم کرکے تاریخ ساز قدم اٹھایا ہے غریب افراد کی مجموعی آمدن کا ایک بڑا حصہ بیماریوں کے علاج معالجے کی نظر ہوجاتا ہے نئی ہیلتھ کوریج پایسی سے غریب افراد کو غیر معمولی طبی سہولیات فراہم ہونگی جس سے غربت کی شرح میں بھی کمی آئے گی محکمہ صحت سے متعلق ایجنڈوں پر ترجیحی فیصلے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی کابینہ کی حقیقی سنجیدگی کا مظہر اور  غریب پروری کا ثبوت ہیں۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت آج صوبائی کابینہ کے اجلاس میں محکمہ صحت اور تعلیم سے متعلق غیر معمولی فیصلے صوبائی حکومت کے روشن بلوچستان ویژن کے عکاس ہیں یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام،  میڈیکل کالجز کی بحالی و فعالیت، سینٹر آف ایکسیلنسی کا قیام، بی آئی پی ایس ریویمپنگ پلان،  و دیگر منصوبوں کی منظوری صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے جاری اقدامات کا تسلسل ہیں انہوں نے کہا کہ گلوبل ایجوکیشن پروجیکٹ کی خواتین اساتذہ کے کنٹریکٹ کی توسیع سے زیر التواء تنخواہوں کا اجراء ممکن ہوگا جس سے ان کی معاشی  مشکلات کم ہونگی۔

ان خواتین اساتذہ کی مستقلی کے لئے کابینہ سب کمیٹی کنٹریکٹ پر بھرتی ان خواتین اساتذہ کی مستقلی کے لئے محکمہ قانون، ایس اینڈ جی اے ڈی محکمہ فنانس اور متعلقہ محکموں سے رائے کے بعد اپنی سفارشات مرتب کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی تاکہ تمام قانونی سقم کو ختم کرتے ہوئے ان کے محفوظ ملازمتی مستقبل کو یقینی بنایا جاسکے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کابینہ کی جانب سے صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچیں گے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے عوام دوست فیصلوں پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور صوبائہ کابینہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔