|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2021

تربت: یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر جان محمد نے کہاہے کہ وہ اساتذہ کرام اورانتظامی عملے کے تعاون سے یونیورسٹی آف تربت کو ترقی کی نئی بلندیوں پرلے جانے میں کوئی کسرنہیں چھوریں گے اور یونیورسٹی کے موجودہ تعلیم دوست اورسازگار ماحول میں مزید بہتری لانے اور نوجوانوں کوجدید دور کے تقاضوں کے مطابق پریکٹیکل نالج سے آراستہ کرانے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چانسلرکا عہدہ سنبھالنے کے بعد اساتذہ اور انتظامی عملے کے ساتھ پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں رجسٹرارغلام فاروق،فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسزکے ڈین پروفیسرڈاکٹرعبدالصبور،فیکلٹی آف سائنس اینڈ انجینئرنگ کے ڈین ڈاکٹرنعیم اللہ،کنٹرولرامتحانات تنویراحمد،ڈائریکٹرفنانس شاہ بیک سید،تربت یونیورسٹی گوادرکیمپس کے ڈائریکٹراعجازاحمد،ڈاکٹروسیم برکت،ڈاکٹرروح اللہ،ڈاکٹرریاض مزار،ڈاکٹرعدیل احمد،مختلف شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ کرام اور انٹظامی افسران نے شرکت کی۔

فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسزکے ڈین ڈاکٹرعبدالصبوراور رجسٹرارغلام فاروق ،اساتذہ کرام اور انتظامی عملے نے پروفیسرڈاکٹر جان محمدکو تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک دیتے ہوئے یونیورسٹی کو ترقی کے نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرجان محمد کا کہناتھاکہ یوینورسٹی آف تربت نے سابق وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعبدلرزاق صابرکی سربراہی میں مختصرمدت میں بے شمارکامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انکی تمام ترتوجہ گڈگورننس اور موثرانتظامیہ،تدریسی سرگرمیوں میں جدت لانے،معیاری تحقیی سرگرمیوں کا فروغ،جدت طرازی اور معاشرتی خدمات پر مرکوزرہے گی۔ ڈاکٹر جان محمد نے کہاکہ تربت یونیورسٹی کو مستقبل قریب میں ملک کی اعلی رینک کی تعلیمی اداروں میں شامل کرنا ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے میری انتظامیہ دوسرے تعلیمی اداروں اورانڈسٹریزکے ساتھ یونیورسٹی کے موجودہ روابط کو مزیدوسعت دینے کے علاوہ ہم ملک اور بیرون ملک پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر اداروں،یونیورسٹیوں اور انڈسٹریزکے ساتھ شراکت داری اور تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔تربت یونیورسٹی آمد پر گرمجوشی کے ساتھ ان کا استقبال کرنے پر وائس چانسلر نے اساتذہ کرام اور انتظامی عملے کا شکریہ اداکیا۔