|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2021

کوئٹہ: PPHI بلوچستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا28واں اجلاس جمعہ کے روزادارے کے ہیڈآفس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت PPHIبورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین منیراحمد بادینی نے کی ۔چیئرمین نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح وبہبوداورانہیں کوطبی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اس ضمن میں PPHIبلوچستان دستیاب وسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے۔

اپنی کارکردگی کومزیدبہتربنائے ،چیئرمین بورڈودیگراراکین نے محدودمالی وسائل اور طبی عملے کی کمی کے باوجود MERCکی سروسز کو بے حد سراہااورہدایت کی کہ اسی جذبے کے ساتھ خدمات کوجاری رکھاجائے۔اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے PPHI بلوچستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عزیز احمد جمالی نے بتایاکہ MERCپروجیکٹ حکومت بلوچستان کی فلیگ شپ منصوبہ ہے ۔

جوکامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے وژن کے مطابق ہنگامی صورتحال میں سروسزفراہم کررہے ہیں، انہوں نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے پروجیکٹ کیلئے اب تک صرف20فیصدفنڈزکی فراہمی ممکن ہوئی ہے تاہم ہمیںمنصوبے میں کافی پیشرفت ہوئی ہے ، انہوں نے بتایاکہ حکومت بلوچستان کے تعاون سے PPHIنے صوبے کے دوردرازاضلاع میںBHUsودیگر طبی مراکزکوفعال بنایا۔

جہاں لوگوں کوبلاتعطل خدمات فراہم کررہے ہیں۔اس موقع پربورڈنے ڈاکٹرعبدالستاربلوچ، عرفان احمد اعوان، ڈاکٹررشیدترین اورڈائریکٹرٹیکنیکل ڈاکٹرامیربخش بلوچ پرمشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جومستقبل میں طبی خدمات کوبہتربنانے سے متعلق رپورٹ تیارکرکے پیش کرے گی۔

علاوہ ازیںاجلاس میں سیکریٹری خزانہ پسندخان بلیدی، عبدالستاربلوچ، قیصرخان جمالی، ڈاکٹررشیدترین، پروفیسرڈاکٹرشہنازنصیربلوچ، روشن خورشید بروچہ، عرفان احمد اعوان سمیت کمپنی سیکریٹری پی پی ایچ آئی محمدرفیق رئیسانی بھی شریک تھے۔