|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2021

دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی نے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں رخشان ڈویژن میں یو ایس ایف موبائل فون نیٹ ورک کے مسائل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ۔

اس جدید اور ترقی یافتہ دور میں رخشان ڈویژن کے اضلاع نوشکی خاران اور چاغی میں بعض مقامات پر موبائل فون نیٹ ورک کا سرے سے وجود نہیں جبکہ بعض مقامات پر سروس انتہائی خراب ہونے سے صارفین سخت پریشان ہیں جبکہ 3 جی 4 جی برائے نام تک رہ چکی ہے صرف 2 جی تک نیٹ ورک کام کر رہی ہوتی ہے انٹرنیٹ سروس کی عدم فعالی سے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہو کر رہ گئے ہیں ۔

اس موقع پر سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے یقین دلایا کہ رخشان ڈویژن میں دوبارہ سروے کرکے بہت جلد وی ایچ ایف اور موبائل فون نیٹ ورک کے نظام کو بہتر بنانے اور دور دراز کے علاقوں کو نیٹ ورک سے منسلک کرنے انٹرنیٹ سروس کی بہتری۔

اور 4 جی سروس کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے تاکہ لوگوں کو انٹرنیٹ سسٹم کے مسائل سے نجات مل سکے۔عوامی و سماجی حلقوں نے ایم این اے میر محمد ہاشم نوتیزئی کی جانب سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سسٹم کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو بے حد سراہا ہے۔