اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بلوچستان میں باڈر والے علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین علی خان جدون کی صدارت میں منعقد ہو جس میں بلوچستان اور کراچی کے چند علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کو بہتر بنانے اور نا رجسٹرڈ سمز کو بلاک کرنے سے متعلق معاملات کو زیر غور لایا گیا۔
رکن کمیٹی نے کہاکہ بلوچستان میں باڈر والے علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت کو بہتر بنایا جائے۔ حکام نے کہاکہ انٹرنیٹ سروسز وزارت داخلہ کی ہدایت پر بند کی جاتی ہیں۔ کمیٹی نے کہاکہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں اوورحال نیٹ سروسز کو بہتر بنانے کیلئے لیے خصوصی اقدامات کی جائے۔ پی ٹی اے نے کہاکہ انٹرنیٹ سروسز کو بہتر بنانے کیلئے ازسرنو جائزہ لے لیتے ہیں۔
سیکرٹری نے کہاکہ جن جن علاقوں میں یو ایس ایف کے ٹاورز لگے ہیں وہاں 3 جی اور 4 جی کی سروس لازمی ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے ان علاقوں میں انٹرنیٹ کی سروس سے متعلق سیکیورٹی معاملات کو بھی ایڈریس کر لیتے ہیں۔ حکام نے کہاکہ بلوچستان کے ان اضلاع میں پروجیکٹ پر کام جاری ہے، پی ٹی سی ایل میں میں نئے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی گی ہے۔
سیکرٹری آئی ٹی نے کہاکہ چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی شیئر ہولڈرز معاہدے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی پی ٹی سی ایل بورڈ نے کی ہے۔ کمیٹی نے استفسار کیاکہ 64 پرسنٹ شیئر ہونے کے باوجود چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کے معاملے پر گورنمنٹ اتنی بیک فٹ پر کیوں ہے۔ رکن کمیٹی نازبلوچ نے کہاکہ پی ٹی سی ایل کا کراچی ملیر اور کوٹ مومن میں فائبرز آپٹکس کی لائن بچھانے پر معذرت خواہانہ رویہ قابل افسوس ہے۔
چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ اگلی میٹنگ میں کراچی میں کمیٹی رکن کے معاملے کو خصوصی طور پر دیکھا جائے گا۔ سیکرٹری آئی ٹی نے کہاکہ اگلے اجلاس میں پی ٹی سی ایل کے تمام ذمہ داران کو کمیٹی اجلاس میں مدعو کیا جائے۔سیکرٹری آئی ٹی نے یو ایس ایف کے متعلقہ حکام کو کوٹ مومن کے معاملے کو خصوصی طور پر دیکھنے کی ہدایت کی ۔یو ایس ایف کے حکام نے دو ہفتوں میں کوٹ مومن کے مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دہائی کروادی ۔
علی خان جدون نے کہاکہ ایسی موبائل سمز جن کے یوزر فوت ہوچکے ہیں کو بند کرنے کا کوئی میکینز ہے۔ پی ٹی اے حکام نے کہاکہ ایک یوزر کو 5 موبائل سمز اور 2 ڈیٹا سمز استعمال کرنے کی اجازت ہے، 15 کروڑ موبائل سمز استعمال ہو رہی ہیں۔
جن میں سے 5 کروڈ سمز کو فیری فائی کر لیا ہے۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ وفات پانے والے افراد کی سمز کو کوئی بھی استعمال کر سکتا یہ بہت اہم معاملہ ہے جو ملکی سیکیورٹی کے لیے بھی خطرہ ہے۔