|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2021

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں بی این پی کے سابقہ صدر کچھی ملک اسداللہ بنگلزئی کی ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کو خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔جو بلوچستان کی قومی اہداف کے حصول اور عوام کی فلاح و بہبود کو ممکن بنانے کے لیے شعوری و فکری اصولوں پر عمل پیرا ہوکر جدوجہد کررہی ہے۔

آج بلوچ اور بلوچستان مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔بلوچستان کے قومی وسائل اور شناخت کو سنگین لاحق خطرات ہے۔اور ان خطرات کو ممکن میں لانے میں صادق و جعفر کا بنیادی کردار ہے۔ان خطرات و کردار کا مقابلہ کرنے لیے منظم سیاسی جماعت کے زریعے کیا جاسکتا ہے۔نیشنل پارٹی نئے دوستوں کو خوش آمدیدکرتی ہے اور ان کو یقین دلاتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز کچھی کے اہم سیاسی رہنماؤں نے نیشنل پارٹی کی قیادت میران بلوچ،عبدالستار بنگلزئی,یار محمد بنگلزئی اسلم گشکوری عبداللہ بلوچ سمیت دیگر کی موجودگی میں نیشنل پارٹی میں شمولیت کی۔شمولیت کرنے والوں میں بی این پی کچھی کا سبق صدر ملک اسد بنگلزئی،سابقہ یوسی کونسلر آدم خان بنگلزئی،سابقہ یوسی کونسلر اعظم گچکی،سابق ڈپٹی آرگنائزر بی این پی کچھی زبیر بنگلزئی کے درجنوں ساتھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ۔بلوچستان کے عوام کو مزید خالی خولی دعووں اور نعروں سے بہلایا نہیں جاسکتا۔باشعور عوام سرکار کی سرپرستی میں سیاست کرنے والے جماعتوں و شخصیات کو پہچان چکی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی کی عوامی اور اصولی سیاست بھر پور مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

اور عوام نیشنل پارٹی کو ہی بلوچستان کی قومی وسائل و قومی تشخص کی تحفظ اور عوام کی ترقی کی ضامن سمجھتے ہے۔بلوچستان کے ہر علاقے سے عوام کی نیشنل پارٹی میں شمولیت نہ صرف پارٹی پر اعتماد کی نشاندھی کررہی بلکہ بلوچستان کی قومی جماعت ہونے کی بھی تصدیق کررہی ہے۔