ڈھاڈ: بی این پی مینگل کچھی کے سابق صدر ملک اسداللہ بنگلزئی اپنے ساتھیوں آدم خان بنگلزئی سابقہ جنرل کونسلر ،زبیر احمد بنگلزئی سابقہ ڈپٹی آرگنائزر ، عبدالرحمن گچکی سابقہ کونسلر مشکاف یونین کونسل، سمیع اللہ بنگلزئی، قدرت اللہ، عمران اللہ، انعام اللہ ،عظمت اللہ ،کرم خان، خیر الدین ،محمد صلاح، دولت خان، محمد شفقت محمد علی بنگلزئی اور دیگر ساتھیوں سمیت بی این پی مینگل سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی کسان سیکرٹری عبدالستار بنگلزئی،ممبر سینٹرل کمیٹی میران بلوچ، ممبر ورکنگ کمیٹی یار محمد بنگلزئی، میر اسلم بنگلزئی، سابق صدر ضلع کچھی عبدالغنی بلوچ ،سابق ضلعی جنرل سیکرٹی عبداللہ بلوچ ،نائب صدر حاجی محمد عمر بنگلزئی،پسند خان مستوئی، منظور بلوچ و دیگر بھی موجود تھے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۔
ملک اسداللہ بنگلزئی نے کہا کہ اپنی عمر کا ایک حصہ بی این پی میں ایک سرگرم رکن کی حیثیت سے کچھی جیسے مخدوش سیاسی صورتحال اور قبائلی حالات کے اندر رہ کر پارٹی کیلئے تمام مسائل و مشکلات کے باوجود کام کرتے رہے لیکن پارٹی ہمیشہ ہمیں نظر انداز کرتی رہی اس کے علاوہ ضلع کچھی کے اندر پارٹی معاملات کو چلانے کیلئے باہر کے لوگوں کے زریعے مداخلت کا سلسلہ جاری رہا ۔
اس غیر جمہوری رویے کو کافی عرصہ برداشت کرنے کے بعد آج ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہم بی این پی مینگل کو خیر کہتے ہیں اور نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر مالک بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کرتے ہیں کیوں کہ نیشنل پارٹی کی سیاست بلوچستان کے استحصال زدہ غریب طبقہ اور بلوچستان کے ساحل وسائل کا تحفظ اور اجتماعی فیصلے اداروں کے فیصلوں کو اہمیت دینا اور ورکرز کو پارٹی کا اثاثہ سمجھتی ہے۔
اس لیے نیشنل پارٹی کی سیاست سرگرم ورکرز کیلئے بہتر پلیٹ فارم ہے.انشاء اللہ میں اپنے ساتھیوں سمیت اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوتے ہوئے پارٹی کو مستحکم کریں گے۔