پنجگور: وشبود میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی میں شمولیتی جلسے سے بی این پی عوامی کے ضلعی صدر نثار احمد کشانی مرکزی لیبر سیکرٹری نور احمد بلوچ مرکزی اسپورٹس سیکرٹری رحمدل بلوچ مرکزی سنٹرل کمیٹی کے اراکین شکیل احمد جنرل سیکرٹری ظفر بختیار حاجی آصف بلوچ کیپٹن محمد حنیف حاجی رحمت اللہ حاجی خالد حاجی خالد خلیل رئیس حاجی صفی اللہ عمر جان سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لال بخش، سابق نائب ناظم یوسی وشبود ایڈوکیٹ رحمد دل بلوچ بابو محمد عالم۔
محمد اسلام جمعہ خان ناصر علی نور بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی اپنی آئینی منشور ذاتی مفادات سے مشروط کرکے قوم کے ساتھ دھوکا کررہی ہے چالیس سال کی وفاداری انکے نزدیک کچھ معنی نہیں رکھتی چند افراد کے گرد گھومتا ہوا ایک فراڈ کا ٹولہ ہے بی این پی عوامی کے ضلعی صدر نثار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان پوری دنیا میں توجہ کا مرکز ہے۔
لیکن اس خطے کو نیشنل پارٹی نے شدید نقصان دیا ہے جنہوں نے اقتدار اپنی ذاتی مفادات کیلئے استعمال کئے آج بلوچستان کی پسماندگی کا زمہ دار وہی ہیں جنہوں نے اقتدار میں آکر سودا بازی کی ہے انہوں نے اقتدار وزرات اعلی مخصوص مقصد کیلئے حاصل کئے اور بلوچستان کو ناقابل تلافی نقصان دیے تھے نیشنل پارٹی نے ہر دور حالات میں صرف علاقائی تعصب کو ہی پروموٹ کیا ہے۔
آج پنجگور میں جو کام کولٹی کے ساتھ ہورہے ہیں کسی بھی جگہ کسی علاقے میں نہیں ہورہے ہیں ایک انجمن جیسے ادارے کے تحت صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ کی ترقیاتی کارکردگی ناقابل فراموش عمل ہیں آج پنجگور میں چند قوم دشمن ایجوکیشن صحت لا کالج بی آر سی کالج ڈیجٹل لائبریری ودیگر کی مخالفت کررہے ہیں وہ قوم و علاقے کے دوست نہیں ہیں۔
ہم مخالفین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں ناقص کولٹی کی نشان دہی کریں لیکن انہیں یہ مجال نہیں ہے کہ وہ نشاندھی کریں مخالفین خوش فہمی میں نہ رہے بی این پی عوامی میں شمولیتی پروگرام بند نہیں ہے ایک بار پھر پنجگور میں بی این پی عوامی اپنی ون وے پوزیشن کو واضح کرے گی اور آنے والا وقت بھی بی این پی عوامی کیلئے ہے بی این پی عوامی کے مرکزی لیبر سیکرٹری نور احمد بلوچ نے کہا ہے کہ نئے شمولیت کرنے والوں کیلئے بی این پی عوامی انکی مستقبل کا آئنہ ثابت ہوگا ۔
کیونکہ بلوچستان کے گراں سیاسی اسٹیڈی میں بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ کا اپنا سیاسی تاریخ انکی قوم دوستی کی کردار ہے اگر بلوچستان کی تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو جو کام ایجوکیشن صحت ترقیاتی منصوبوں پر پنجگور میں میر اسد اللہ بلوچ نے کئے ہیں کسی نے نہیں کیا جو جو اپنے علاقوں میں بار بار وزیر اعلی بنے آرہے ہیں۔
وہ آج بھی پچاس سال پیچھے ہیں لیکن پنجگور میں جو کام ہوئے وہ کسی حلقہ میں نہیں ہوئے ہیں بی این پی عوامی کے لیڈر نے دور اسٹوڈنٹس سے لیکر آج پارٹی کی قیادت تک جو کررہے ہیں انہوں نے اپنی زندگی ہر چیز قوم کی ترقی اجتماعی مفادات کیلئے صرف کئے ہیں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بنائے گئے چوک اپنی روشن تاریخ میں درخشاں ہیں وہ بی این پی عوامی کی سیاسی پختگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
ہمیں افسوس ہے کہ آج وہی کہتے ہیں کہ ہم نے بلوچستان کا سودا نہیں کیا جس نے بلوچستان کو مختلف ادوار میں مختلف ناموں سے سے فروخت کرتے آرہے ہیں آج وہی ایک بار پھر چولہ بدل کر عوام کو ٹرخا رہے ہیں لیکن اب وہ دور گزر گیا ہے عوام کو سودا گر اور سیاست کا فرق ہے بی این پی عوامی کے مرکزی اسپورٹس سیکرٹری رحمدل بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور میں بی این پی عوامی کے علاہ سیاسی پارٹیوں کا کیا کردار رہا ہے سب جانتے ہیں۔
بی این پی عوامی نے پنجگور میں ہر علاقے کو ترجیح دی ہے اس میں وشبود سرفہرست ہے بی این پی عوامی نے اپنے سیاسی پلیٹ فارم سے ہمیں ضلع سے مرکز تک عوام کی خدمت کا موقع دیا ہے وشبود کے لوگ مراعات نہیں عزت چاہتے ہیں اس سے قبل بھی یہاں ایک جماعت تھا جنہوں نے وشبود کے لوگوں کی ضمیر کو سولر سے خرید نے کی کوشش کی اور وہی سولر بازار میں فروخت ہوئے لیکن بی این پی عوامی نے ورکروں کو مراعات نہیں بلکہ عزت کے ساتھ عوامی اجتماعی ترقی کی روپ میں دئیے۔
آج وشبود میونسپل کمیٹی کی حیثیت حاصل کرنے جا رہا ہے وہ بی این پی عوامی کی دی ہوئی عزت ہے بی این پی عوامی نے ورکروں کو اداروں کو ریفیئر کے نام پر کبھی سیاسی نقصان انہیں بھیکاری نہیں بنایا ہے جس نے مراعات کی سیاست کی ہے ان کا حال سب کے سامنے ہے۔
نیشنل پارٹی کی دھوکہ دہی اب نہیں چلے گی لوگوں میں شعور اچکی ہے حاجی آصف مجید بلوچ نئے شمولیت کرنے والے سیاسی دوست ایک اقرار کی صورت میں اپنی سیاسی جدوجہد میں بی این پی عوامی کے پروگرام کو پروموٹ کریں گے بی این پی عوامی کے لیڈر میر اسد اللہ بلوچ بلوچ سیاست میں ایک نئی نام نہیں ہے بلوچستان کے ہر شعور فکر نے انہیں اچھی طرح مطالعہ کیا ہے۔
سابق وزیر اعلی نے اپنے دور وزارت اعلی کے دور میں تعصب کرکے پنجگور سمت بلوچستان کے دیگر اضلاع کو نظر انداز کردیا ہے ہم کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہیں جو بھی بلوچستان کیلئے بلوچ قوم کیلئے کام کررہے ہیں انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن ان کی مخالفت ہر فورم پر کریں گے جو بلوچ قوم بلوچستان کے دیگر اضلاع کو تعصب کی سیاست کو تقویت دے بلوچستان کے ساحل وسائل کا سودا کسی اور نہیں بلکہ نیشنل پارٹی کے سابق وزیر اعلی نے کیا تھا۔
بی این پی عوامی کے لیڈر میر اسد اللہ بلوچ نے اپنے دور اقتدار میں ہر ضلع میں نشانی رکھے ہیں لیکن نیشنل پارٹی کا کسی بھی علاقے میں کوئی نشانی تک نہیں ہے بلوچستان کے 66 وزرا کے علاقے میں کوئی کام و منصوبہ نہیں ہے انہوں نے جب کام شروع کیا تو تمام دوستوں کو بلا کر واضع پیغام دیا کہ ہمیں کولٹی چائے کسی چیز پر کمپرومائز نہیں ہوگا لیکن گزشتہ حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔
سابق ضلعی آرگنائزرکپٹن محمد حنیف بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی کی سیاست سیاسی منشور عوامی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں پنجگور انکی کارکردگی کا ایک درخشاں سورج ہے جو انگلی سے چھپایا نہیں جاتا ہے نئے شمولیت کرنے والے دوست اسکے دو رس برآمد کریں گے بی این پی عوامی کے مرکزی سنٹرل کمیٹی کے رکن شکیل احمد بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور کے عوام نے اپنی لیڈر کو چن لیا ہے۔