مینجینگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن عامر منظور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ پرسنال سیف اللہ شاہد نے کوآرڈینیٹر پی ٹی وی تنویر راجپوت کے ہمراہ پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ مرکز کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا ۔اس موقع پر جی ایم پی ٹی وی کوئٹہ مرکز محمد ایوب بابئی نے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر پی ٹی وی کوئٹہ مرکز کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ پرسانل سیف اللہ شاہد نے سی بی اے یونین کے دفتر کا دورہ کیا جبکہ مشعل یونین کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی اور بعد میں پی ٹی وی کوئٹہ مرکز کے ملازمین سے اجتماعی ملاقات بھی کی اور انکے مسائل دریافت کئے ۔اور بعض ضروری نوعیت کے مساہل کو جلد حل کرنے کیلئے مثبت یقین دہانی کرائی
دورہ پی ٹی وی کوئٹہ مرکز کے دورہ کہ موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ پرسانل سیف اللہ شاہد نے کہا کہ وہ ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بلوچستان کے پی ٹی وی مرکز کا خصوصی طور پر دورہ کررہے ہیں تاکہ بلوچستان جیسے اہم صوبہ میں پی ٹی وی اور پی ٹی وی بولان کو احسن انداز میں چلانے والے پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ مرکز کے ملازمین کے تمام جائز مطالبات اور مسائل کو حل کرنے کیلئے فوری طور پر عملدرآمد کرسکے اور خصوصا پاکستان ٹیلی ویژن کو قوم کے امنگوں پر پورا اترنے کیلئے موجودہ حکومت کی کاوشوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ملازمین کی استعداد کار کو بڑھانا ہے۔کیونکہ پاکستان ٹیلی ویژن کا ہر ورکر قومی امنگوں کا ترجمان اور محافظ ہے۔اور پی ٹی وی ملک کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ قومی ادارہ ہے۔اور موجودہ منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی جناب عامر منظور نے یہ عہدہ کھٹن حالات میں چیلنج سمجھ کر قبول کرلیا اور انکی انتھک محنت اور لگن کے بعد پی ٹی وی نے دوبارہ اپنئ اصل شکل میں قومی فرائض کی تکمیل اور ملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے کام شروع کر دیا ہے اور شوشل میڈیا اور دوسری نجی میڈیا گروپ کی موجودگی کے باوجود سرخیل چینل کا کردار احسن انداز میں سرانجام دے رہا ہے۔جسکا سہرا پی ٹی وی کی قیادت اور اسکے ورکرز و آرٹسٹوں کے سر ہے۔
اس موقع پر جی ایم پی ٹی وی کوئٹہ مرکز محمد ایوب بابئی اور ملازمین نے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن عامر منظور کی کاوشوں کو خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے کے بعد پی ٹی وی کے اعلئ آفیسران کا دورہ کوئٹہ خوش آئند امر ہے۔
ڈائریکٹر ایڈمن & پرسنال پی ٹی وی کا دورہ, کوئٹہ

وقتِ اشاعت : March 28 – 2021