مانجھی پور: پاکستان پیٹریاٹک موومنٹ بلوچستان کے صدر وڈیرہ عاشق حسین عمرانی نے اپنی پارٹی کے ہمراہ مانجھی پور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کا منشور صرف اور صرف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور انکی حمایت کرنا ہے۔
سرحدوں پر کھڑی افواج پاکستان جس کی وجہ سے ہم اور ہمارا ملک محفوظ ہے دنیا کی سب سے بڑی بہادر فوج نے بیرون ملک یا اندرون ملک پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے والے ہمارے دشمن ہیں ان کی غلیظ سوچ انشاء اللہ کبھی کامیاب نہیں ہوگی. 6 ستمبر ہو 23 مارچ یا 14 اگست کے ایام ہم اپنی پاک فوج کی تعریفوں کے گیت گاتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پیٹریاٹک موومنٹ کی ڈیڑون سطح کے بعد ضلعی سطح پر کابینہ تشکیل دی جا رہی ہے انہوں نے ضلعی صدر صحبت پور سید نوید احمد شاہ کی نگرانی میں صحبت پور میں بھی اپنی پارٹی کی کابینہ تشکیل دیدی. اس موقع پر ان کے ہمراہ سید نوید احمد شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔