|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر پارٹی کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہندو بلوچوں کی خدمات بلوچستان کی قومی جدوجہد کے حوالے سے مخلصی کے ساتھ جدوجہد کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں۔

آمرانہ دور ہو یا سول ہمیشہ ہندو بلوچوں نے بلوچستان کی جدوجہد میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جسے فراموش کرنا کسی بھی صورت درست نہیں بلوچستان کی معیشت میں ہندوبلوچ صدیوں سے کردار ادا کرتے آ رہے ہیں بی این پی نے ہمیشہ بھائی چارگی کو فروغ کیلئے فضاء قائم کی بلوچ قوم نے ہمیشہ مذہبی رواداری ‘ ترقی پسندانہ خیالات و افکار کو پروان چڑھایا تاکہ تنگ نظر منفی رجحانات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

بلوچ معاشرے میں ہندو بلوچوں کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے پارٹی کی جانب سے انہیں ہولی کے تہوار پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہندو بلوچ بلوچستا ن کی ترقی و خوشحالی کیلئے صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے۔

بلوچستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرتے رہیں گے بلوچ فرزند بھی مذہبی رواداری ‘ ترقی پسند خیالات وا افکار کو ماضی کی طرح تسلسل سے جاری رکھتے ہوئے ہندو بلوچوں کی فلاح و بہبود و مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں۔