|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان میں پیر سے شروع ہونے والی 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی،سربراہ انسداد پولیو سیل کا کہنا ہے کہ مہم محکمہ صحت سمیت بلوچستان کے سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کی گئی ہے۔

سربراہ انسدادپولیو سیل راشد رزاق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کے تمام 33اضلاع میں 29 مارچ سے 5 روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم شروع ہونا تھی جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھیں ۔

تاہم 29مارچ کو سرکاری ملازمین کے ممکنہ دھرنے کے باعث صوبے میں انسداد پولیو کی قومی ملتوی کی گئی ، ملتوی کی گئی پولیو مہم اب 5 اپریل سے شروع ہو گی ، واضح رہے کہ صوبے کے سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے 29مارچ کو کوئٹہ میں وزیر اعلی ہاوس کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔