کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ اگرتنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کیاگیا تو حکومتوں کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے قرضے لیناپڑیگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے بیان میں کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ اگر حکومتیں تنخواہوں اور آرام الانس اور مستقل آسامیاں بڑھارہی ہیں تو مزید 2 یا 3 سال کے دوران ترقی نہیں ہوگی اور حکومتیں تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے قرضے لیں گی،انہوں نے کہاکہ ہم ایک مستقل اور مناسب حل کرنا چاہتے ہیں۔
جو آپ سب کے لئے کوئی مسئلہ پیدا نہ کرے. آخری حکومتوں نے آپ کے معاملات حل نہیں کیے لیکن ہم کریں گے۔ ان شاللہ ہم پر اعتماد کریں اور سڑکوں پر کوئی کارروائی نہ کریں جو آپ کے لئے تکلیف کا سبب ہو سکتا ہے۔