|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2021

خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ اعلی تعلیمی اداروں کا قیام ترقی کی علامت ہوتی ہیںاور یہ ادارے قوم کا اثاثہ ہیں ان اثاثوں سے معیاری تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کرنا نہ صرف اساتذہ و انتظامیہ کی ذمہ داری ہے بلکہ اس سلسلے میں طلبا کو بھی اپنا بھر پور کردار اداکرنا ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے جھالاوان میڈیکل کالج خضدار میں سال اول کے طلبا کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ دور حاضر مقابلے کا دور ہے اس لئے میری طلبا سے گزارش ہے وہ مستقبل کے چیلنجز سے بھر پور نبرد آزما ہونے کے لئے ابھی سے تیاری کریں مستقبل میں ڈگریاں نہیں بلکہ معیاری تعلیم آپ کی بنیادی ضرورت ہوگی انہوں نے کہا کہ شعبہ طب سے وابستہ اساتذہ کرام یا طلبا جدید علوم کے حصول میں اپنا بھر پور کردار اداکریں اور تحقیق پر زوردیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے مشاہدے کے مطابق جھالاوان میں موذی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں ان امراض کے پھیلائو پر بھی تحقیق ہونی چاہیے ان کا کہنا تھاکہ یہاں پر صحت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور ڈاکٹر زسے پورے بلوچستان کو بہت ساری امیدیں وابسطہ ہیں جھالاوان میدیکل کالج خضدار کے پروفیشنلز سے امید ہیکہ کہ وہ ادارے کو صرف ڈگری حاصل کرنے تک محدود نہیں رکھیں گے۔

بلکہ محنت اور ایمانداری سے یہاں پر پڑھائی کے دوران اور فارغ ہونے کے بعد غریب و لاچار لوگوںکی مدد کو اپنا فرض سمجھ کر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ بلاشبہ جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کو درپیش مشکلات آگاہ ہیں ان مسائل سے حکام بالا کو آگاہ کیا جائے گاتقریب سے پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج خضدار ڈاکٹر منیر احمد سمالانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھالاوان میڈیکل کالج خضدار میں ماہر پروفیسروں کی نگرانی میں طلبا کو معیاری تعلیم کے حصول میں ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جس کی واضح مثال اس ادارے کے طلبا کا امتحانات میں نمایاں پوزیشن سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ جھالاوان میڈیکل کالج خضدار اس خطے کا اہم ادارہ ہے جہاں ہونہار طلبا و طالبات کو طب کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے اس سے قبل یہ باصلاحیت طلبا غربت کی وجہ سے اعلی تعلیم کے صرف خواب دیکھتے تھے اس موقع پر ضلعی منتظم صحت۔

خضدار ڈاکٹر سومار خان ایم ایس گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال خضدار ڈاکٹر سعید احمد شاہوانی رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار ڈاکٹر سید جلال شاہ پرنسپل بی آر سی خضدار محمد نواز سومرو وائس پرنسپل جھالاوان میدیکل کالج خضدار داکٹر عالم سجاد کرد ڈاکٹر حضور بخش عمرانی سرجن بشیر احمد موسیانی سرجن ارشاد احمد زہری روشنائی سوشل آرگنائزیشن کے چیئرمین میر اشرف علی مینگل ڈاکٹر محمد انور بنگلزئی و دیگر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ حکومت عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی اورصوبے میں میڈیکل کالجوں کو دور جدید کے طبی سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے خطیر رقم خرچ کررہی ہیں جھالاوان میڈیکل کا لج خضدار کے گزشتہ دوسالہ کارکردگی قابل فخر ہے کافی مسائل و مشکلات کے باوجود یہاں کے طلبہ و طالبات نے نمایاں پوزیشن لیکرثابت کردیا کہ وہ تعلیم کے میدان میں اپنا لوہا منواسکتے ہیں ۔

ہمیں اپنے با صلاحیت طلبا و طالبات پر فخر ہے پر فخر ہے پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج خضدار ڈاکٹر منیر احمد سمالانی نے کہا کہ صحت کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو اس خطہ میں حالات زیادہ بہتر نہیں معیاری خوراک کی عدم دستیابی غربت جدیدصحت کی سہولیات کافقدان اور عام عوام میں بہتر صحت کے بارے میں آگاہی کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔

تاہم ہم مایوس نہیں جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کے طلبا ء وطالبات کی بہتر امتحانی نتائج سے ان مشکلات کا مقابلہ آسانی سے کرسکیں گے اس بات کی گواہی ہمارے پچھلے تین سال کے ریکارڈ میں واضح طور پر ملتا ہے ہمارے اسٹوڈنٹس ہرسال یونیورسٹی امتحانات میں نمایاں پوزیشن لیکر ہمارے حوصلے بلند کرتے ہیں پی ایم سی کا امتحان پاس کرنا ان کے لئے کوئی مشکل کام نہیں بعد ازاں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں شیلڈ بھی تقسیم کئے گئے۔