کوئٹہ: بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بساک اور بی ایس او کے نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ دونوں تنظیموں کے نو متخب ذمہ داران اپنے پیش رووں کی طرح بلوچستان اور ملک بھر میں طلباء۔
کے مسائل اور ان کے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے اور بلوچ ڈاکٹرز فورم کو امید ہے کہ دونوں ذمہ دار تنظیم طلبا کے حقوق کی جنگ اور حل کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہیں گے اورطلبا کے مسائل کے حل کی ہر تحریک کو بلوچ ڈاکٹرز فورم بھرپور حمایت کریگی۔