|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان کے بلا پیمودہ زمینوں پر قبائل کے حق ملکیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی صدارت میں 31مارچ کو قبائلی جرگہ طلب کرلیا گیا ۔

سراوان ہائوس میں ہونے والے جرگے میں صوبے کے قبائلی عمائدین و سیاسی رہنمائوں کے درمیان قربتوں کو فروغ دینے کے لئے با مقصد لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ ترجمان سراوان ہاوس کوئٹہ کے مطابق بلوچستان کے بلا پیمودہ زمینوں کے حوالے سے طویل اعصاب شکن کشمکش کے بعد حالیہ عدالتی فیصلے سے قبائل کو ملنے والی حق ملکیت کے تحفظ کو یقینی بنانے۔

اور بلوچستان میں قبائلی عمائدین و سیاسی رہنماں کے درمیان قربتوں کو فروغ دینے کے حوالے سے با مقصد لائحہ عمل طے کرنے کے لئے 31مارچ بروز بدھ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی صدارت میں اہم جرگے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جرگہ 31مارچ کو صبح گیارہ بجے منعقد ہوگا جرگے میں شرکت کیلئے بلوچستان کے تمام بلوچ پشتون سیاسی رہنماں و قبائلی عمائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔