کوئٹہ: اطلاع کے مطابق مورخہ 29مارچ 2021ء کو کلرک اور ٹیچر ایسو سی ایشن بلوچستان دھرنا دینگے جس میں صوبہ بھر کے مختلف علاقہ جات سے سرکاری ملازمین کی شرکت متو قع ہے شرکاء شہر پہنچ کرہا کی چوک T&Tچوک ،اور حالی چوک پہنچ کر اسمبلی کے سامنے اور ریڈ زون کے اطراف میںدھرنا دینگے جس میں ملازمین کی کثیر تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔
ٹریفک ڈائیو رژن پلان کے مطابق ہاکی چوک دھرنے کی صورت میں انسکمب پرنس سے ہاکی چوک کی طر ف ٹریفک نہیںآئے گی ۔ وائٹ روڈ ریلو ے تھانہ کٹ سے ٹریفک بطرف ہاکی چوک نہیںآئے گی ۔ پشین اسٹاپ وائٹ جمالی چوک سے آنے والی تمام ٹریفک تھانہ ریلوے کٹ سے بطر ف اسٹیشن کٹ جائیگی ر یلوے تھانہ کٹ کے سامنے سے اسی طرح امداد چوک سے آنے والی ٹریفک زرغون ریلو ے کٹ سے بطر ف ریلوے اسٹیشن وائٹ روڈ کی طرف آئیگی ۔
انسکمب روڈ ،جناح روڈ ،وائٹ روڈ ،بے نظیر پل ،چمن پھاٹک ،پشین اسٹاپ ،عام ٹریفک کیلئے کھلے رہیں گے ۔ حالی چوک عام ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا ۔ کمشنر آفس چوک سے بطرف T&Tچوک ، وائٹ جمالی چوک سے بطرف T&Tچوک ٹریفک بندرہے گی ۔جہا زچوکے بطر ف GPOچوک اور رحیم کالونی وائٹ روڈ چوک سے بطرف GPOچوک ٹریفک کیلئے بند ہوگا ۔
پر نس انسکمب سے ٹریفک بطرف سائنس کالج چوک جائیگی ۔ T&Tچوک پر دھرنے کی صورت میں کمشنر آفس وائٹ جمالی انسکمب اقبال اور GPOسے ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا ۔اسمبلی کے سامنے دھرنے کی صورت میںGPOچوک ،حالی چوک ،پشین اسٹاپ سے ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا ۔ حالی چوک پر دھرنے کی صورت میں ایرانی کو نسلیٹ ،یو فون چوک ،زہری پل سمنگلی ڈیپ سے ٹریفک متبادل راستے پر چلائی جائیگی ۔