|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس محمد کامران ملاخیل پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے کوئٹہ شہر میں سڑکوں کی بندش پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو سڑکوں کوکھولنے ،منشیات فروشوں ،شورومز مالکان اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔یہ حکم بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے ایک کیس کی سماعت کے موقع پر دیا۔

ڈویژنل بینچ نے کیس کی سماعت کے موقع پر شہر میں سڑکوں کی بندش پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو فوری طورپر سڑکیں کھولنے کا حکم دیا ،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سڑکیں بند کرکے عوام کو اذیت سے دوچار کردیا گیاہے ۔

منشیات فروشوں ،شورومز مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیں عدالت نے ریمارکس دئیے کہ امداد چوک پر رائونڈ ابائوٹ بنانے اور ساتھ بنے ہسپتالوں کے تجاوزات بھی فوری طورپرہٹادیاجائے ۔سماعت کیے موقع پرڈی سی کوئٹہ اورنگزیب بادینی نے عدالت میں پیش ہوکر پہلے والے احکامات پر عملدرآمد سے عدالت کو آگاہ کیا۔