اسلام آباد: معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ فیڈرل حکومت تمام پاکستانیوں کے لئے ویکسین کی خریداری کر رہی ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ فیڈرل حکومت تمام پاکستانیوں کے لئے ویکسین کی خریداری کر رہی ہے۔
حکومت تمام پاکستانیوں کے لئے ویکسین کی خریداری جاری رکھے گی،صوبوں کے لئے ویکسین کی خریداری کے لئے کسی این او سی کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی صوبہ خریدنے کے قابل ہے تو کوئی بھی رجسٹرڈ ویکسین خرید سکتا ہے، وفاقی حکومت ویکسین خریداری میں صوبوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرے گی۔