کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام جاری یونٹ سازی مہم کے سلسلے میں کیچی بیگ میں پارٹی کے دیرینہ ساتھی شہید ملک فریداحمدشاہوانی کے نام پرمنسوب یونٹ کے قیام کے موقع پر منعقدہ جلسے سے پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ،پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری،چیئرمین جاوید بلوچ،ایم پی اے ثنا بلوچ۔
ضلعی قائم مقام صدر ملک محی الدین لہڑی،ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز،ضلعی نائب صدر طاہرشاہوانی ایڈووکیٹ،ضلعی لیبر سیکرٹری ڈاکٹرعلی احمدقمبرانی اور پارٹی کے رہنما ملک رفیق شاہوانی نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق ضلعی انفارمیشن سیکرٹری اسد سفیر شاہوانی نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر پارٹی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پارٹی کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے دیرینہ ساتھی۔
شہید ملک فرید احمد شاہوانی کی جدوجہد اورقربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے ایک مخلص نظریاتی اورفکری دوست تھے جنہوں نے تمام مشکل حالات میں پارٹی کے پروگرام کو آگے بڑھانے میں اپنا بھر پور کردارادا کیاانکی جدوجہد کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کریں گے بی این پی حقیقی معنوں میں بلوچستان اور بلوچ عوام کے بنیادی حقوق،ترقی و خوشحالی۔
تعلیم،صحت،روزگار،سماجی انصاف کے حصول،ساحل و وسائل پر واک اختیار،حقیقی حق حکمرانی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اوراس سلسلے میں پارٹی نے ہمیشہ ہر فورم پر سیاسی اور جمہوری انداز میں صوبے میں ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف آواز بلندکی اورپارٹی نے کبھی بھی بلوچستان کے اجتماعی،قومی مسائل کو نظرانداز نہیں کیا بلکہ اجتماعی مسائل کو اولیت دیکر یہاں کے عوام کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے کسی قسم کی قربانی۔
جہدوجہد کرنے اور اصولوں پر سودا بازی نہیں کی یہی وجہ ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارٹی نے مرکز اور صوبے میں شراکت اقتدار کی بجائے بلوچستان کے دیرینہ حل طلب مسائل کو اولیت دی اور حکمرانوں سے وزارتوں،مراعات کی طلب کی بجائے بلوچستان کے مسائل کو سیاسی طور پرحل کرنے پر زور دیاکیونکہ بلوچستان کے سیاسی مسائل کو ماضی کے تمام حکمرانوں نے اہمیت نہ دیتے ہوئے نظراندازکرکے انکی نظریں۔
صرف یہاں کے ساحل و وسائل اورقدرتی دولت پراپنے دائمی دستر س میں لاناچاہتے تھے یہی وجہ ہے کہ بلوچستان قدرتی دولت سے مالا ہونے کے باوجود یہاں کے عوام نان شبینہ کے محتاج،معاشی تنگ دستی،غربت،جہالت،بے روزگاری،احساس محرومی کا شکار ہیں اگر حکمران بلوچستان کے عوام کو انکے وسائل پر انکا رائے کا احترام اورتسلیم کرتے اورانہیں یہ احساس دلاتے کہ انکے وسائل انہی کی ترقی و خوشحالی کیلئے استعمال ہونگے۔
تو آج بلو چستان اس گھمبیر معاشی،سیاسی،سماجی بحران کاشکارنہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ بی این پی کی جدوجہد کا بنیادی مقصد یہاں کے مفلوک الحال عوام کو ایک باعزت شہری اورانکے حقوق انکے گھروں کی دہلیز پر پہنچانا اورانکے وسائل صوبے میں آباد تمام عوام کیلئے برابری کی بنیاد پر خرچ کرنااور مکمل صوبائی خودمختاری ہماری جدوجہد کا اولین ہدف اورمقصد ہے۔
اوراس مقصد کیلئے پارٹی کے کارکنوں کو اپنے تمام تر توانائیوں،پارٹی کو تنظیم طور پر مضبوط اور فعال بناکر عوام کے ساتھ اپنے قریبی روابط رکھنا چاہئے اس موقع پر علاقے کے نوجوانوں ملک نوید شاہوانی،ملک وسیم شاہوانی،ملک فہیم شاہوانی،شکیل خان،وحید شاہوانی،ارباب کریم خان،امیر شاہوانی،محمد آصف لانگو،سلیم خان،رئیس خادم حسین،ملک فاروق شاہوانی،محمد طارق بلوچ،غوث بخش،غلام حسین شاہوانی۔
ناصرلانگو،جعفرلانگو،میراحمد شاہوانی،شائستہ خان لانگو،نادرشاہوانی،دشتی خان شاہوانی،عبدالعلیم شاہوانی،منیرشاہوانی،محمدابراہیم بلوچ،کبیر شاہوانی اور محمد اسلم شاہوانی نے اپنے دوست و اقارب کے ہمراہ پارٹی کے قائد سرداراختر جان مینگل کی مدبرانہ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پرشہید ملک فرید شاہوانی یونٹ کے نائب عہدیداروں کے چناو کیلئے آغا خالد شاہ دلسوز،ڈاکٹرعلی احمد قمبرانی اور ہدایت اللہ جتک کی نگرانی میں تین رکنی۔
الیکشن کمیٹی نے الیکشن کروایا نتائج کے مطابق سعید خان محمد شاہ یونٹ سیکرٹری،محمد ابراہیم محمدشہی ڈپٹی یونٹ سیکرٹری جبکہ حاجی فاروق شاہوانی،عزیزاللہ شاہوانی،ملک رفیق شاہوانی،حاجی خادم حسین مینگل،ثنا اللہ قمبرانی،میر غلام دستگیر ابابکی،ملک ظہوراحمد شاہوانی،محمد یوسف رئیسانی،ظہور بلوچ،احسان اللہ ابابکی اور ملک کبیر شاہوانی ضلعی کونسلران منتخب ہوئے۔
پارٹی رہنماوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیس کرتے ہوئے اس امیدکااظہارکیا کہ وہ پارٹی کے پیغام اور پروگرام کوگھر گھر پہنچانے کیلئے جدوجہد کریں گے اپنے قومی اور تنظیمی وطنی فرائض سے کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کریں۔
اس موقع پر پارٹی کے ضلعی فنانس سیکرٹری حاجی فاروق شاہوانی میرالطاف قادرشاہوانی،عزیز شاہوانی،حاجی باسط لہڑی،ہدایت اللہ جتک،میر محمداکرم بنگلزئی،پرنس عبدالرزاق بلوچ،ملک عبدالرسول شاہوانی،حاجی عبدالحئی لہڑی،غلام مصطفی مگسی،صالح محمدرند،دولت خان مگسی،نیاز محمد حسنی منیر احمد محمد شہی سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران اورعلاقے کے قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔