|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2021

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمداسلم رئیسانی نے کہاہے کہ نئے پاکستان میں انکل ڈبلیو بی نے بینک دولت پاکستان کو آزادی دلانے کی کوشش شروع کردی ہے۔

عمران خان نے حفیظ شیخ کو کہیں کا نہ چھوڑا، نہ جیکب آباد کا اور نہ ملتان کا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ ہے نیا پاکستان جس میں بینک دولت پاکستان یہ State Bank of Pakistan ، کو انکل.W.B نے آزادی دلانے کی کوشش شروع کر دی۔

اگر مجوزہ آرڈیننس پاس ہوجاتی ہے ہماری پیاری کنگلا بینک مادر پدر آزاد ہو جائے گی اور کہے گی ہمارا پیسہ ہماری مرضی تمہاری مفلسی تمہاری مرضی،انہوں نے کہاکہ عمران نے حفیظ شیخ کو کہیں کا نہ چھوڑا، نہ جیکب آباد کا اور نہ ملتان کا، بیچ میں مزے ہوے حماد اظہر لاہور والے کے ۔