|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2021

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک،پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کوآرڈینیٹر میر سوراب خان مری نے منگل کو پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی سیکرٹریٹ کا دورہ کیااور پی پی پی کے مرکزی رہنماوسابق سینیٹر روزی خان کاکڑ اور کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی سینئر رہنما سیٹھ ملک حمید کاکڑ، صوبائی سپورٹس ونگ کے صدر شہزادہ کاکڑ۔

پی ایس ایف کے صوبائی صدر اشفاق بلوچ،صوبائی یوتھ ونگ کے جنرل سکریٹری عین الدین کاکڑ، سینئر نائب صدر اکبر خان ترین، ڈپٹی جنرل سیکریٹری طالب حسین ہزارہ، ریکارڈ سیکرٹری داد محمد خوندئی، رابطہ سیکرٹری نعمت لالا، رکن صوبائی کونسل احسان اللّہ خلجی، آفس سیکرٹری نجیب خان اچکزئی، عبدالرحمن کاکڑ،میڈیا کوآرڈینیٹر ظفرخان موجود تھے۔

کوئٹہ سٹی کے جنرل سکریٹری سید اکبر شاہ,ڈاکٹر سبحان ترین اور سیکرٹری اطلاعات احسان افغان نے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک اور کوآرڈینیٹر میر سوراب خان مری کو کوئٹہ سٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پرانہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔سلیکٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے عام آدمی کا ایشو مہنگائی اور معیشت ہے جب تک وزیراعظم عمران خان گھر نہیں جائیں گے۔

عام آدمی کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ اور نا اہل حکومت ملک کیلئے سکیور ٹی ر سک بن چکی ہینا اہل حکومت کا بھینسو ں کی فروخت سے شروع ہونے والا سفر سٹیٹ بنک کی فروخت تک پہنچ چکا ہے سلیکٹڈ ملک کو دیو الیہ کرنے کی پا لیسی پر گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ کی رخصتی کے بعد اب سلیکٹڈ وزیراعظم کے گھر جانے کا وقت قریب آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پرالزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں پاکستان پیپلز پارٹی ڈیل پریقین نہیں رکھتی پارٹی نے ملک میں جمہوریت اور عوام کے حقوق کے حصول کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے اگر پیپلز پارٹی ڈیل کرتی تو آج بلوچستان سمیت ملک بھر میں پاکستان کی حکومت ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اورعوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اورعوام کوانکے حقوق پیپلز پارٹی ہی دلاسکتی ہے ۔