کراچی /کوئٹہ: نیشنل پارٹی سندھ اور بی ایس او پچار نے نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کراچی میں تعزیتی ریفرنس بیاد عبدالغفار ہوت منعقد کیا جس میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او کے رہنمائوں کے علاوہ ہومن رائٹس کمیشن پاکستان کے چیئر مین اسد اقبال۔
وائس چیئر مین قاضی جعفر ، کوآرڈینیٹر عبدالحئی نے شرکت کی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحاق ، نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنماء محمد اسلم بلوچ، مرکزی نائب صدر ایوب قریشی ، صوبائی خواتین سیکرٹری ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ، ضلع کیچ کے صدرمشکور انور بلوچ، حبیب بلوچ،ظریف دشتی، عبدالغفار ہوت کے فرزند زبیر ہوت نے خطاب کیا ۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔
ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا کہ عبدالغفار ہوت کی زندگی سیاسی جدوجہد سے عبارت ہے انہوں نے ہمیشہ اپنی جماعت اور طن سے عشق کیا انکی سیاسی و سماجی خدمات انتہائی قابل قدر اور قابل تقلید ہیں وہ کبھی اپنی سیاسی وابستگی سے متزلزل نہیں رہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ سیاسی میں اعلیٰ اصول سیاسی وضع داری اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔
نیشنل پارٹی کی قیادت بلخصوص میر حاصل خان بزنجو اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے برملا اپنے اصولی موقف کا پارلیمنٹ اور ہر فورم پر اظہار کیا ہے پی ڈی ایم کے بانی اراکین میں شامل رہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک سنگین سیاسی اور معاشی بحران سے گزر رہا ہے بیرونی قرضے لینے اور صرف کرنسی چھاپنے افراط زر میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں مصنوعی حکمران ٹولہ مکمل ناکام ہوچکا ہے۔
حکومت ابھی تک کوئی بھی مربوط معاشی سیاسی اور خارجہ پالیسی نہیں دے سکی آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کی تابعداری میں اور حکم بجا آوری میں اتنے آگے نکل چکے ہیں۔
کہ اب ملک کے اہم ادارے اسٹیٹ بینک کو مکمل طور پر انکی تحویل میں آرڈیننس کے ذریعے دیا جارہا ہے تاکہ اس اہم ریاستی ادارے پر پورا مالیاتی کنٹرول ان اداروں کا ہوانہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ دلیل باہمی برداشت کی سیاست کو فروغ دیا ہے نوجوان نسل بھی اپنے رہنمائوں کی تقلید کرتے ہوئے پارٹی کے مشن کو آگے بڑھائے ۔